GBPUSD کی قدر میں تیزی ، Middle East War کے وسعت اختیار کرنے پر US Dollar کا دفاعی انداز
British Pound is trading above the psychological level of 1.2400 in U.S Sessions
GBPUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . جس کی سب سے بڑی وجہ Middle East war کے وسعت اختیار کرنے پر US Dollar کا دفاعی انداز اختیار کر لینا ہے. Iranian حمایت یافتہ Hizbullah اور Yemen کے Housi Tribes جنگ میں شامل ہونے اور Israel پر راکٹ حملوں کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے . ایرانی سپریم کمانڈر نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مغربی دنیا کو Crude Oil Supply بند کر دی جائے، جس کے بعد US Dollar کی Demand میں نمایاں کمی آئی جبکہ Crude اور British Pound سمیت تمام Forex Market میں تیزی دیکھنے میں آی.
Middle East کی صورتحال British Pound پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے.
Middle East میں Palestine اورIsrael کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد United States اور Great Britain کی طرف سے ایرفورس اور بحریہ اسرائیل کی مدد کے لئے بھجوانے کے اعلان سے جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کر گیا ہے .
دنیا میں سب سے زیادہ Oil پیدا کرنے والے Saudi Arabia اور دیگر مسلم ممالک کی طرف سے Palestine کی سپورٹ سے ایک مرتبہ پھر خام تیل کو بطور ہتھیار استمعال کرنے کی افواہیں طلب میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں . اس معاملے پر United Nations کی Security Council کے دونوں ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوئے .
Global Markets میں Oil Supply روکنے کی تجویز.
Iranian Supreme Commander آیت الله علی الخامنائی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ کفر و شر کی طاقتیں نہتے Palestinians کے خلاف یکجا ہو چکی ہیں . اس لئے وہ بھی اپنے عرب بہن بھائیوں کی سپورٹ کے لئے آگے آئیں . اپنے پیغام میں انہوں نے جذباتی انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ آج خاموش رہے تو تاریخ آپکو کبھی معاف نہیں کرے گی . انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مغربی دنیا کو Oil Supply بند کر دی جائے.
Saudi Foreign Minister نے BBC کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطین کے حق دفاع کی غیر مشروط حمایت کی ہے . انہوں نے کہا کہ Israel کے ساتھ مذاکرات Gaza کو اناج اور پانی کی فراہمی بند کرنے کے اعلان پر منسوخ کر دیے گئے ہیں.
آج سے 50 سال قبل Arab Israel War کے دوران Saudi Arabia اور دیگر تیل پیدا کرنے والے Arab Countries نے United States اور مغربی دنیا کو Oil کی Supply روک دی تھی . اس سے عالمی سطح پر Energy Resources کی اس حد تک قلّت ہو گئی تھی کہ دنیا بھر میں فضائی پروازیں اور Government Transport منسوخ کر دی گئی تھی . اور Europe میں تیل کی فی لیٹر قیمت میں 15 گنا اضافہ ہو گیا تھا .
Oil کو بطور ہتھیار استمعال کرنے کی وجہ سے United States نے اس وقت Cease Fire کروائی جبکہ مصری افواج Tel Aviv کے قریب پہنچ چکی تھیں . ان محرکات کی وجہ سے Global Currency Markets کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں جس کی وجہ سے USD پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں .
GBP/USD تکنیکی تجزیہ
GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر70 سے اوپر آ گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں bullish momentum کی موجودگی کی نشاندہی کر رہی ہے جس سے قیمتوں میں اوپر کیطرف مزید اہداف حاصل ہونے کی توقع ہے. Pound to Dollar کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے اوپرٹریڈ کر رہی ہے, جس سے Bullish Bias وسعت اختیار کر سکتا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔