GBPUSD کی محدود رینج ، توقعات سے مثبت UK Services PMI ریلیز.

Financial data recorded on multi months High, raised chances of Rates Cut

UK Services PMI ریلیز کر دی گئی، جس کے بعد  GBPUSD کی قدر US Sessions کے دوران 1.2600 کے قریب محدود رینج  دے رہی ہے. توقعات سے مثبت  ڈیٹا سے Recession in United Kingdom کے امکانات میں کمی آئی . جس سے اگلی میٹنگ  Rate Cut کے  امکانات میں اضافہ ہوا  اور نتیجے کے طور پر British Pound کی طلب میں کمی واقع ہوئی.

UK Services PMI کی تفصیلات۔

S&P Global کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق رواں ماہ  کے دوران  Services Sector کے  Purchase Managers Index کی سطح 50.8 فیصد رہی ۔ جبکہ اس سے قبل 50.0 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

اگر اس کا تقابلہ اکتوبر 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 51.8 فیصد رہا تھا۔ اس طرح یہ دوسرے کوارٹر کےبعد ریلیز  ہونے والی یہ پہلی ریڈنگ  ہے. جو کہ Economy پر Inflation کے  اثرات میں کمی اور قوت خرید میں اضافہ ظاہر کر رہی ہے۔

یہ سروے  ایک ماہانہ انڈیکس ہے جو سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ انڈیکس مختلف اقتصادی عوامل کی بنیاد پر تیار ہوتا ہے. جن میں نئے کاروباری احکامات، ملازمتوں کا حجم، اور کاروباری توقعات شامل ہیں۔ PMI کی سطح 50 سے اوپر کی نشاندہی ترقی اور 50 سے نیچے کی نشاندہی سکڑاؤ کرتی ہے۔

Monetary Policy میں کردار.

UK Services PMI کی رپورٹوں کا اثر Bank of England کی Monetary Policy پر بھی پڑتا ہے۔ اگر PMI کی رپورٹ مثبت ہوتی ہے، تو Central Bank کی طرف سے Interest Rate میں اضافے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے، جو کہ British Pound کی قدر کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔ Interest Rate اضافے کی توقعات کے ساتھ، سرمایہ کار پاؤنڈ میں سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دے دیتے ہیں.

مزید برآں اس سے معاشی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، جس کا براہ راست اثر سرمایہ کاری کی سطح پر ہوتا ہے۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے برطانیہ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کا رجحان GBP کی قدر کو مستحکم کرتا ہے

GBPUSD کا تکنیکی تجزیہ.

GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 50 کے قریب آ گئی ہے. جو کہ مارکیٹ میں تیز Bearish Momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے.  یہاں پر Technical Correction اختیار کرنے کے بھی  امکانات نظر آ رہے ہیں. British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے.

اسی وجہ سے Bearish Bias  غالب ہے. تاہم یہاں  اگر British Pound نفسیاتی سطح 1.2600 برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گیا تو یہاں یہ سائیڈ لائن ٹریڈرز کو اپنی جانب راغب کر سکتا ہے.

GBPUSD as on 4th December 2024 during US Sessions
GBPUSD as on 4th December 2024 during US Sessions

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button