گولڈ اصلاح وسعت اختیار کر گئی۔ US NFP کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط

گولڈ میں اصلاح کا عمل وسعت اختیار کر گیا ہے جبکہ سرمایہ کار US NFP کی وجہ سے محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ 10 سالہ مدت کی Bond Yields 3.40 پر بحال ہونے سے سنہری دھات تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آئی ہے۔

گولڈ کے سرمایہ کار امریکی لیبر رپورٹ پر نظر رکھے ہوئے۔

دو روز قبل FOMC کے فیصلے میں 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest Rate) میں اضافے سے امریکی ڈالر متوقع ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکا۔ سربراہ فیڈرل ریزرو کی طرف سے مستقبل میں مانیٹری پالیسی مرحلہ وار نرم کرنے کے بیان سے U.S Bonds Yields میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی اور کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں اضافے سے گولڈ 21 سو ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

ایشیائی سیشنز کے آغاز پر مارکیٹ موڈ انتہائی محتاط ہو گیا ۔ Australian Monetary Policy Statement پبلش ہونے اور مستقبل قریب میں معاشی صورتحال کے مطابق پالیسی ریٹس اختیار کرنے کے پریس ریلیز سے مارکیٹ والیوم میں خاصی کمی نظر آ رہی ہے۔

اسکے علاوہ امریکی کریڈٹ کرائسز اور ممکنہ ڈیفالٹ بھی مارکیٹ میں بڑا رسک فیکٹر ہے جس کا وزن امریکی ڈالر انڈیکس اور Bonds Yields پر ہے آ گیا ہے۔ ایسے میں امریکی ڈالر کی امیدیں آج کی امریکی نان فارم پے رول سے وابستہ ہیں جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار امریکی ڈالر کا مومینٹم بحال کر سکتے ہیں۔ تاہم گولڈ اور اسٹاکس کے سرمایہ کار NFP کی مثبت ریڈنگ سے اپنی Bullish Rally جاری رکھنے کی توقع کر رہے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ

طویل المدتی ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو گولڈ نومبر 2022ء سے Bullish چینل اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ تین روز سے مثبت ٹریگرز کے زیر اثر اسکی Bullish Rally وسعت اختیار کرتے ہوئے پہلی بار 21 سو ڈالرز کے نفسیاتی ہدف کے قریب آ گئی جسے عبور کرنے کی صورت میں ایک نئی ٹرینڈ لائن کے ساتھ اوپر کے لیولز پر Gains پوسٹ کر سکتا ہے۔

 

موجودہ سطح پر اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز محدود پیمانے پر اصلاح کے بعد دوبارہ Bullish رجحان کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ جیسا کہ سنہری دھات اسوقت اپنی 20SMA سے اوپر ہے۔ جبکہ یہ موونگ ایوریج طویل المدتی 50، 100 اور 200 روزہ حرکاتی اوسط کو پہلے ہی عبور کر چکا ہے۔ اس طرح طویل المدتی جھکاؤ بلش رہنے کا امکان ہے۔ 2020 کی سپورٹ بریک ہونے پر بیئرش دباؤ پیدا ہو سکتا ہے

2080 کی مزاحمت عبور کرنے پر پرافٹ ٹیکنگ کے باعث فروخت شروع ہوئی جو قدر میں موجودہ کمی کا سبب بنی۔ اگر ہم سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو 2030, 2010 اور 1990 اسکے مضبوط سپورٹ لیولز ہیں جبکہ 2060۔ 2080 اور 2105 اسکی مزاحمتی حدیں۔ تیسری سپورٹ بریک ہونے پر قلیل المدتی بیئرش ریلی دکھائی دے سکتی ہے جو کہ نیچے کے لیولز تک وسعت اختیار کر سکتی ہے۔ جبکہ دوسری مزاحمت عبور کرنے پر اسکے لئے 21 سو ڈالرز اور اوپر کے لیولز کا دروازہ اوپن ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button