Gold کی طلب میں اضافہ، سرمایہ کاروں کو FOMC کا انتظار
Gold کے سرمایہ کاروں کو FOMC کا انتظار
Gold اپنی سپورٹ 1930 کی سطح کے قریب ٹریڈ ہو رہا اور اس لیول کے گرد تیزی کا مومینٹم بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس کی بنیادی وجہ رواں ہفتے ہونے والی FOMC کی میٹنگ ہے جس میں شرح سود (Interest Rate) میں صرف 25 بنیادی پوائنٹس کے اضافے کی پیشگوئی ہے۔ اس پیشگوئی کی وجہ سے گولڈ کی طلب (Demand) میں کسی حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
گولڈ کی طلب میں اضافے کی دوسری بڑی وجہ اختتام ہفتہ پر فیڈ کے افراط زر (Inflation) کی پیمائش کے ترجیحی گیج Core PCE Report مارکیٹ کی توقعات کے مطابق اور گذشتہ اعداد و شمار کے مقابلے میں مثبت رہنا ہے ۔ جس کے بعد FOMC کے مرکزی عہدیداروں اور پالیسی ساز اراکین نے متوازن مانیٹری پالیسی اختیار کرنے کے بارے میں بیانات دیئے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران بھی ٹریڈنگ رینج 1920 سے 1936 کے درمیان رہی۔
تیزی کا مومینٹم بدھ کے روز مانیٹری پالیسی کے اعلان تک محدود رینج میں جاری رہنے کا امکان ہے۔ گولڈ کے سرمایہ کار اس فیصلے کے علاوہ جمعرات کو یورپی مرکزی بینک (ECB) اور بینک آف انگلینڈ (BOE) کے پالیسی ریٹس ریلیز ہونے کا بھی انتظار کر رہے ہیں جن کے بعد مارکیٹ واضح سمت اختیار کرے گی۔ یورپی مرکزی بینک 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کر سکتا ہے۔ جس سے امریکی ڈالر دباؤ کا شکار اور کماڈٹیز کو مزید سپورٹ مل سکتی ہے کیونکہ ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ سے رسک فیکٹر میں کمی اور گولڈ کی طلب و قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔
Gold کا ٹیکنیکی تجزیہ
ٹیکنیکی نقطہ نظر سے گولڈ 200SMA کے قریب خریداروں متوجہ کر سکتا ہے کیوں کے 1920 اسکا اہم Pivot ایریا اور مضبوط سپورٹ بھی ہے۔ 1920 سے نیچے جانے کی صورت میں اگلی بنیادی سپورٹ 1905 ہے جس کے ٹوٹنے سے سنہری دھات 1900 کی نفسیاتی سطح کھو سکتی ہے۔ اس سطح سے نیچے جانے کی صورت میں فروخت کنندہ کنٹرول سنبھالتے ہوئے اسے مزید نیچے کے لیولز 1880 اور 1860 کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ اوپر کی طرف بڑی مزاحمتی حد (Resistance Level) 1945 ہے۔ لیکن اہم نفسیاتی ہدف (Psychological Level) 1950 ہے جسے عبور کرنے کے بعد سائیڈ لائن پر بیٹھے خریدار متحرک ہو جائیں گے اور گولڈ 1980 سے اوپر کی ریلی کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر سکتا ہے۔
تیزی کی صورت میں سونے کی قیمت 2000 ڈالر تک وسعت اختیار کرنے کی کوشش کرے گی جو کہ مارچ 2022ء کا لیول ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 64.07 کی سطح پر مارکیٹ میں تیزی کو ظاہر کر رہا ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز 46 فیصد Bullish جبکہ 40 فیصد Bearish اور 14 فیصد Sideways رجحان کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔