کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی، بٹ کوائن (BTC) 17 ہزار کے قریب

آج کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ بٹ کوائن (BTC) آج 600 ڈالرز کے اضافے سے 16878 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ دوران ٹریڈ بٹ کوائن ایک موقع پر 17 ہزار کی مزاحمتی حد (Resistance) کو عبور کر گیا تھا لیکن ایک مہینے کے بعد اس نفسیاتی ہدف کو عبور کرتے ہی بھاری پیمانے پر فروخت (Selling) شروع ہو گئی ۔ جس کے نتیجے میں بٹ کوائن اسے قائم نہ رکھ سکا تاہم اسوقت بھی دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی مثبت رجحان کے ساتھ ہی ٹریڈ کر رہی ہے۔ ایتھیریئم (ETH) بھی 98 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1268 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 1275 رہی ہے۔

اگر Binance کا جائزہ لیں تو یہ 2.26 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 295.7057 پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ Ripple آج 2.93 فیصد اوپر 0.4017 اور Dogecoin بھی 7.63 فیصد اضافے سے 0.1022 کی سطح پر مثبت پیشرفت کر رہا ہے۔ Polkadot بھی 0.19 ڈالرز کے اضافے سے 5.3224 اور Cardano اسوقت 0.69 فیصد اوپر 0.3086 پر مستحکم نظر آ رہا ہے۔

آج لائٹ کوائن (LTC) بھی سرمایہ کاری کا متاثر کن حجم حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور 4.25 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 78 ڈالرز سے اوپر پیشقدمی کر رہا ہے جبکہ یہ دوران ٹریڈ 80 ڈالر فی کوائن کی بڑی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کے بالکل قریب پہنچ کر 78 کی سطح پر بڑی Bullish Rally کے لئے اسٹرینتھ جمع کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button