گولڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی
گولڈ کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ اختتام ہفتہ پر U.S Non Farm Payroll رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں آنیوالی تیزی ہے۔ اس سے U.S Bonds Yields میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
گولڈ کی قدر پر اثر انداز ہونیوالے عوامل۔
آج گولڈ کے محدود رینج اختیار کرنے کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ ایک تو اختتام ہفتہ پر توقعات سے زیادہ مثبت U.S Non Farm Payroll رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں آنیوالی تیزی کی لہر ہے جس کے بعد 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields بھی اضافے کے ساتھ 3.7 فیصد پر آ گئیں اور سرمایہ کاروں کی اکثریت انکی طرف منتقل ہو گئی۔
جبکہ دوسری بڑی وجہ آج U.S ISM Services Data کا انتظار ہے جو افراط زر (Inflation) کی موجودہ صورتحال میں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ابتدائی پیشنگوئیوں کے مطابق Services PMI کی سطح 51.5 رہنے کا امکان ہے جبکہ گذشتہ ماہ یہ انڈیکس 51.9 فیصد رہا تھا۔
یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو ISM Services PMI کی ریڈنگ مسلسل نویں ماہ توقعات سے کم رہے گی اس طرح منفی رپورٹ سے Federal Reserve کے Rates Tightening Cycle کی دوبارہ بحالی کی امید پر کماڈٹیز اور اسٹاکس رسک فیکٹر کے شکار ہو رہے ہیں۔ اسکا براہ راست ایڈوانٹیج امریکی ڈالر حاصل کر رہا ہے۔
یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 3 مئی کو فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول نے ایک سال کے دوران 500 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کے بعد بالآخر Cash rates Raising پروگرام معطل کرنے کا اشارہ دیا تھا اس حوالے سے پایا جانیوالا ابہام بھی سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
گولڈ 1940 کی مضبوط سپورٹ سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ اسکی 200 روزہ Exponential Moving Average کی سطح 1977 سے گرنے کے بعد اسکا پہلا مضبوط زون ہے۔ یہ لیول بریک ہونے سے سنہری دھات 22 مارچ کے بعد اپنی کم ترین سطح 1934 پر آ سکتا ہے۔ جس سے نیچے کے لیولز پر مزید گراوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔
اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 40 کے قریب ہے۔ اسکے ٹوٹنے پر گولڈ کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بیئرش ہو جائے گا۔ اسکے سپورٹ لیولز 1934، 1924 اور 1910 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1054, 1066 اور 1075 ہیں۔
موجودہ سطح پر گولڈ Fibonacci کی 66.1 اور 23.8 فیصد ریٹریسمنٹس سے نیچے آ چکا ہے۔ علاوہ ازیں ایسا کوئی مثبت ٹریگر بھی موجود نہیں ہے جو کہ Sidways Bulls کی اسٹرینتھ جمع کر کے بحالی کی ریلی کا آغاز کر دے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔