گولڈ 100 روزہ Moving Average کا دفاع کرتے ہوئے، FOMC پر نظریں۔

گولڈ ایک محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار

گولڈ اپنی 100 روزہ Moving Average کا دفاع کر رہا ہے۔ جبکہ سرمایہ کاروں کی نظریں آج سے شروع ہونیوالے FOMC اجلاس کے فیصلے پر ہیں جسکا اعلان جمعرات کے روز کیا جائے گا۔

گولڈ محدود رینج کیوں اپنائے ہوئے ہے؟

گذشتہ دو ہفتوں سے گولڈ ایک محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ جسکی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ (Global Market) کے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز ہے۔ جو کہ فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کی آئندہ پالیسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ حالیہ عرصے کے دوران ریلیز ہونیوالی امریکی معاشی رپورٹس کے بعد ایک سال کے عرصے پر محیط Rates Raising Program بند ہونیکے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ جس کا اشارہ چیئرمین فیڈ مئی میں ہی کر چکے ہیں۔

حالیہ عرصے کے دوران  Headline Inflation میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم یہ 2 فیصد کے ہدف سے اب بھی اوپر ہے۔ U.S Debit Ceiling کے بعد FOMC کا فیصلہ مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ اسی پر مارکیٹ کی آئندہ ڈائریکشن متعین ہو گی۔

سنہری دھات رواں ہفتے کے دوران ایشیائی مارکیٹس میں طلب (Demand) کم ہونے سے رواں ماہ کی کم ترین سطح 1945 کو بھی ٹیسٹ کر چکا ہے۔ جبکہ پیپلز بینک آف چائنا (PBOC) کی طرف سے گولڈ کے ذخائر میں اضافے کیلئے خریداری بھی بند کر دی گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق چین اوپن مارکیٹ کی بجائے روس سے براہ راست خریداری کا معاہدہ کر سکتا ہے اس ڈیل کی ادائیگی چینی یوان میں کئے جانے کا امکان ہے۔ جس سے فوریکس اور کماڈٹیز دونوں کی طلب میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

گولڈ اسوقت 1954 کی سپورٹ کا دفاع کر رہا ہے۔ تاہم اگر 4 گھنٹوں کی Simple Moving Average پر نظر ڈالیں تو دراصل 1940 اور 1942 فوری اور مضبوط سپورٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں یہ اسکی 100SMA کا پوائنٹ ہے اور بریک ہونے کا واضح مطلب بیئرش ٹریڈرز کیلئے تازہ ترین ٹریگر ہو گا۔ جس سے مئی 2023ء کی کم ترین سطح 1932 ڈالرز کی طرف دباؤ بن سکتا ہے۔ جس سے پیلی دھات کا مجموعی منظرنامہ بھی منفی ہو جائے گا۔ کیونکہ بیئرش ٹرینڈ لائن کا اختتامی پوائنٹ 1876 ڈالرز بنتا ہے۔

گولڈ 100 روزہ Moving Average کا دفاع کرتے ہوئے، FOMC پر نظریں۔

اوپر کی طرف پیشقدمی کے لئے 1970 کی سطح عبور کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔ جس سے 1983 اور 1985 کے لئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی اور مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہو جائے گا۔ اس کے لئے 1981 کا لیول حاصل کرنا ضروری ہے جو کہ 21SMA کی سطح بھی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button