گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ جاری، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

گولڈ محدود رینج میں 2 ہزار کے نفسیاتی مارک سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ US Debit Ceiling پر امریکی صدر جو بائیڈن اور اراکین کانگریس کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ جن کہ ناکامی کی صورت میں ڈیفالٹ کا خدشہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم کم ہے جبکہ سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ کماڈٹیز میں گذشتہ روز سے خاصا فروخت کا دباؤ رہا۔

امریکی ڈیبٹ کرائسز کیا ہے اور یہ گولڈ پر کیا اثرات مرتب کر رہا ہے ؟

 

امریکی ڈیبٹ سیلنگ بنیادی طور پر امریکی حکومت کیلئے قرض کی حد مقرر کرنے کا تنازعہ ہے۔ گذشتہ برس یوکرائن پر روسی حملے اور تائیوان میں چین کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے بائیڈن انتظامیہ دونوں ممالک کو دفاعی امداد کی مد میں کھربوں ڈالرز جاری کر چکی ہے۔ جس کی منظوری صدر امریکہ جو بائیڈن نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی۔ تاہم اس کے بعد ان کی حکومت سنگین معاشی خطرات کی شکار ہو گئی ہے۔

حکومت کو فیڈرل ریزرو سے قرض کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ جس کی ایک حد مقرر ہے جو کہ ختم ہو چکی ہے۔ اس سے زائد فنڈز حاصل کرنے کے لئے امریکی سینیٹ کی منظوری درکار ہے۔ جہاں حریف جماعت ریپبلکنز کی اکثریت ہے۔ جو اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی یے۔ گذشتہ ہفتے جو بائیڈن نے امریکی سینیٹرز کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا جن کی ناکامی پر دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت دیوالیہ ہو سکتی ہے۔

یہ معاملہ انتہائی حساس ہے لیکن ریپبلکن اراکین کانگریس اسے سیاسی مراعات حاصل کرنے کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ جس کے لئے ڈیموکریٹ حکومت تیار نہیں ہے۔ اس مسئلے پر پیدا ہونیوالا ڈیڈ لاک تمام معاشی مارکیٹس کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ جبکہ سرمایہ کاروں کی طرف سے سرمائے کا انخلاء بھی جاری ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

 

گذشتہ ہفتے 2035 کی سطح پر ٹریڈ کرتے ہوئے گولڈ اپنا Bullish مومینٹم اسوقت کھو بیٹھا جب منفی ٹریگرز کے زیر اثر 2020 کا اہم سپورٹ لیول بریک ہوا۔ اس کے بعد بیئرز نے سنہری دھات کا کنٹرول سنبھال لیا اور 2 ہزار کے نفسیاتی مارک سے نیچے بیئرش ریلی منفی سمت میں وسعت اختیار کر گئی یہاں پر گولڈ اپنی 20 روزہ Bullish Moving Average اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ سے نیچے آ گیا جس سے یہ 1980 کی سپورٹ پر اسٹرینتھ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس سے نیچے اسکا Bearish Regression Channel شروع یو جاتا ہے۔

 

14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 50 کی Oversold سطح پر موجود ہے۔ جو کہ اصلاح (Correction) جاری رہنے اور Strong Sell کی ایڈوائس دے رہا ہے۔ والیوم کم ہونے کے باعث کسی ڈائریکشن کے ٹریڈ آنیوالے سیشنز میں بھی جاری رہ سکتی ہے۔ 1980 سے بالکل نیچے 50DMA کا پوائنٹ ہے جو کہ بلش ایریا کی آخری ٹرینڈ لائن ہے اور فوری سپورٹ لیول بھی فراہم کر رہا ہے۔ لیکن اسکے ٹوٹنے پر 1950 کی سطح خارج از امکان نہیں ہے۔ دوسری طرف ریکوری ہونے پر 2 ہزار کے بینچ مارک سے اوپر 2008 کی مزاحمت (Resistance) کے عبور ہونے ہر 2020 اور 2035 کیلئے دروازے اوپن ہو جائیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button