گولڈ کی قدر میں کمی، US Bonds Yields میں اضافہ
سنہری دھات پر U.S Jobs Data کے اثرات
گولڈ کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ 2 سالہ مدت کی US Bonds Yields گذشتہ 16 سال کی بلند ترین سطح 5.09 فیصد پر آ گئی ہیں۔ جس سے سنہری دھات کی طلب (Demand) میں کمی آئی ہے۔ ۔ ADP Employment Report اور US Jobless Claims کے مثبت اعداد و شمار جاری ہونے پر امریکی ڈالر انڈیکس میں بحالی وسعت اختیار کر گئی ہے۔
ADP Employment Report کی تفصیلات
ریلیز کئے جانیوالے ڈیٹا کے مطابق جون 2023ء کے دوران ملک میں 4 لاکھ 97 ہزار نئی ملازمتوں کا اجراء ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 28 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ چھوٹی کمپنیوں یعنی جن میں ملازمین کی تعداد 50 سے کم ہے کی طرف سے جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار رہی۔ جبکہ درمیانے درجے کی فرمز میں 1 لاکھ 83 ہزار نئے ملازمین رکھے گئے۔
رپورٹ کا منفی پہلو کارپوریٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں 8 ہزار ملازمین کا فارغ کیا جانا ہے۔ یہ پہلو معیشت پر Inflation کے منفی اثرات ظاہر کر رہا ہے اور اسی کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر نے حاصل کیا ہے۔ کیونکہ لیبر مارکیٹ پر کساد بازاری کے اثرات سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates میں اضافے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔
U.S Jobless Claims کے گولڈ پر اثرات
آج U.S Jobless Claims بھی پبلش کئے گئے۔ U.S Bureau Of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں Jobless Claims کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار رہی۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 45 ہزار کا تخمینہ تھا۔ اس طرح ADP Employment Report کی طرح بیروزگاری کے دعووں میں بھی بڑا سرپرائز سامنے آیا ہے اور اس سے بننے والے رسک فیکٹر سے امریکی ڈالر نے ایڈوانٹیج حاصل کیا ہے۔ اور Bonds Yields میں اضافے کا یہ سب سے بڑا محرک ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل
رپورٹس جاری ہونے کے بعد Commodities میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ نظر آ رہا ہے گولڈ 20 ڈالرز کی کمی سے 1905 ڈالرز فی اونس پر آ گیا واضح رہے کہ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 1930 سے 1905 کے درمیان یے۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی اعتبار سے گولڈ آج بیئرش زون کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے ہے جو کہ 1914 سے اوپر اسے سائیڈ لائن بلز کی سپورٹ حاصل کرنے میں مدد دے رہی تھی۔ تاہم 19 سو کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) بریک ہونے تک اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہی رہے گا۔
اس کا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 40 پر ہے جو کہ محدود اصلاح (Correction) کے بعد اوپر کی ٹرینڈ لائن اختیار کرنے کی پیشگوئی کر رہا ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1905, 1885 اور 1870 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1914، 1934 اور 1945 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔