گولڈ کی Gains میں کمی US Bonds Yields میں ریکوری

گولڈ کی Gains میں کمی واقع ہوئی ہے۔ US Bonds Yields میں 3.5 فیصد ریکوری کے بعد سنہری دھات محدود رینج میں 2020 ڈالرز کی سپورٹ پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

گولڈ کا بنیادی جائزہ

اختتام ہفتہ پر امریکی ڈالر میں گراوٹ کا تسلسل آج بھی جاری رہا۔ اس طرح ڈالر انڈیکس (DXY) ایک مہینے کی کم ترین سطح کے بالکل قریب آ گیا۔ جس کا بھرپور ایڈوانٹیج گولڈ نے حاصل کیا۔ واضح رہے کہ U.S Non Farm Payroll کے انتہائی مثبت اعداد و شمار سے بھی امریکی ڈالر اسٹرینتھ حاصل نہ کر سکا۔ کیونکہ لیبر مارکیٹ ہر دباؤ کم ہونے سے پہلے سے بے یقینی کا شکار Fed cash rates tightening Cycle معطل ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

مانیٹری پالیسی اعلان کے بعد چیئرمین جیروم پاول کہہ چکے ہیں کہ آئندہ ماہ افراط زر میں کمی سے ٹرمینل ریٹس میں اضافے کا سلسلہ بند کیا جا سکتا ہے۔

اسکے علاوہ کئی دیگر عوامل بھی ڈالر انڈیکس کو نیچے لانے کے ذمہ دار ہیں جن میں سرفہرست بدھ کے روز کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کا اجراء ہے جس کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ معاشی ماہرین کے خیال میں مئی میں اپنے لیولز بحال کرنے کے لئے امریکی ڈالر کی توقعات اسی رپورٹ کے ساتھ ہے جن کے ساتھ ہی فیڈرل ریزرو کے پالیسی میکرز بھی اگلے اجلاس کیلئے اپنا ذہن بنا لیں گے۔

اس کے علاوہ امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین کی سینیٹ کو Debt. Limit میں اضافے بارے یاد دہانی، ریپبلکن اراکین کانگریس کا رویہ اور ممکنہ ڈیفالٹ کی خبریں بھی اپنا وزن ڈالر انڈیکس پر ڈال رہی ہیں۔ اس صورتحال میں مارکیٹ موڈ میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے جس کا بھرپور فائدہ گولڈ اور اسٹاکس حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے گولڈ 2020 کی مضبوط سپورٹ ہر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جو کہ اسکی 20 روزہ Moving Average اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کا لیول بھی ہے۔ یہ سپورٹ بریک ہونے پر سنہری دھات 2 ہزار کے نفسیاتی ہدف کی طرف جا سکتی ہے۔ جبکہ اوپر کی طرف 2040 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) تاریخ کی بلند ترین سطح 2100 کی طرف بڑی رکاوٹ ہے۔

 

نیچے کی طرف 2015 کے گرد غیر یقینی زون ہے جہاں پر متوقع طور پر بیئرش پریشر 2 ہزار کے بینچ مارک سے نیچے کی طرف دھکیل سکتا ہے جس سے یہ ریلی وسعت اختیار کر سکتی ہے۔ اس کے سپورٹ لیولز 2000 (ٹیکنیکی اور نفسیاتی سطح)، 1980 اور 1955 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 2040، 2070 اور 2090 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button