Gold Price تیزی کے ساتھ 2040 ڈالرز سے اوپر ، US Retail Sales نومبر میں 0.3 فیصد بڑھ گئی.
Bright Metal is trading near current week's high, after USD and Yields stretched lower
Gold Price میں US Sessions کے دوران زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے. سنہری دھات رواں ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ آج جاری ہونے والی US Retail Sales Report کے توقعات کو مات دیتے ہوئے اعداد و شمار ہیں جن سے US Dollar Index اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی ہے.
US Retail Sales report کے اعداد و شمار Gold کی قدر پر کیسے اثر انداز ہوئے. ؟
US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت 0.3 فیصد بڑھی۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.1 فیصد کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing میں 0.2 فیصد ، Control Group میں 0.4 فیصد جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.50 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ اکتوبر 2023ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.53 رہی تھی۔ مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے۔
رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation واضح طور پر کم ہو رہی ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Import Prices میں مسلسل چوتھے ماہ کمی آئی ہے . اس طرح Federal Reserve کے پاس آئندہ میٹنگ میں Interest Rates کم کرنے کا جواز پیدا ہوا . یہی وہ محرک ہے جو کہ DXY میں گراوٹ اور GOLD کی طلب میں اضافے کا سبب بنا .
FOMC فیصلے کے اثرات.
گزشتہ رات سینئر پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے مسلسل دوسرے ماہ توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا . جبکہ سربراہ Federal Reserve جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ وہ High Interest Rates طویل عرصے تک ہولڈ کرنے کی غلطی نہیں کریں گے . فیصلہ اور بیان سامنے آنے کے بعد US Dollar کی طلب میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے. جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر Commodities بالخصوص Gold جارحانہ انداز اختیار کر گئیں .
Gold کا تکنیکی تجزیہ .
تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 1990 ڈالرز کی سطح کے قریب ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے .
اسوقت یہ 2040 کی سطح سے اوپر ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 2034 ، 2024 اور 2014 جبکہ مزاحمتی حدیں 2044 ، 2054 اور 2064 ہیں .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔