Gold Price امریکی سیشنز کے دوران 2035 کے قریب مستحکم، US Trade Deficit نومبر میں 63 ارب ڈالرز پر آ گیا

US Bonds Yields have a volatile session near 4% after the below expectations Report

Gold Price امریکی سیشنز کے دوران 2035 کے قریب مستحکم دکھائی دے رہی ہے . جبکہ US Trade Deficit میں توقعات کے برعکس کمی سے US Dollar کی طلب میں کمی اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields بھی 4 فیصد کے قریب محدود ہو گئی ہیں .

US Trade Balance Report کی تفصیلات۔

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023ء میں ملک کا International Trade میں Trade Deficit واضح کمی کے ساتھ 63 ارب ڈالرز رہا۔ معاشی ماہرین 65 ارب ڈالرز کی توقع کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اکتوبر کے ڈیٹا میں بھی خسارے کا والیوم 65 بلیئن ڈالرز ہی رہا تھا۔

کورونا کی عالمی وباء کے بعد بہترین اعداد و شمار امریکی معیشت کی کیا عکاسی کر رہے ہیں۔؟

جاری ہونیوالا ڈیٹا کورونا کی عالمی وباء کے بعد بین الاقوامی ٹریڈ میں امریکہ کا بہترین ڈیٹا ہے۔ جس میں نہ صرف Imports کا حجم کم ہوا ہے۔ بلکہ تجارتی اشیاء میں بھی اضافہ ہوا۔ اس کے بعد تیسرے کوارٹر کے GDP کا نظرثانی شدہ ڈیٹا پبلش کئے جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں آئندہ کوارٹر میں Growth Rate کے تخمینے میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اس سے Economy پر Inflation کے دباؤ میں نمایاں کمی ظاہر ہو رہی ہے جس سے آنیوالے دنوں میں Growth Rate میں اضافہ اور Labor Market میں مزید لچک پیدا ہونے کی اثار دکھائی دے رہے ہیں.

اگر اس ڈیٹا کے مطابق Rate Hike program کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے تو Federal Reserve کے پاس سخت Monetary Policy جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا. اعداد و شمار ظاہر کر رہے ہیں کہ US Exports میں اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی بھی یہ منفی زون میں   9.7  فیصد آئے ہیں اس سے قبل 10.6 فیصد کا تخمینہ تھا . دوسری طرف US Imports میں 0.6 فیصد کی کمی آئیی ہے .

US GDP کے اعداد و شمار کیسے رہے. ؟

رواں سال کے تیسرے  کوارٹر میں GDP کی شرح 2.1 فیصد رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین اتنی ہی  پیشگوئی کر رہے  تھے . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ پہلے کوارٹر کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ بھی 2.1 فیصد ہی رہی . اگر رپورٹ کے دیگر حصّوں کا جائزہ لیں تو Consumer Spending یعنی صارفین کے حقیقی اخراجات میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے . جس سے عوام کی قوت خرید میں کمی ظاہر ہو رہی ہے.

Gold  کا تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی  20SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2035 ڈالرز کی  سطح کے پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے .

Gold Price امریکی سیشنز کے دوران 2035 کے قریب مستحکم، US Trade Deficit نومبر میں 63 ارب ڈالرز پر آ گیا
Gold

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button