Gold Price میں 2040 کے قریب تیزی ، Middle East میں قیام امن کی توقع پر US Bonds Yields میں کمی

President Biden says that he is hopeful for a Ceasefire Break through next week.

Gold Price میں 2040 کے قریب تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . Middle East میں قیام امن کی توقع پر US Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی ہے . آج اپنے بیان میں US President جو بائڈن نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے Ceasefire کے لئے پرامید ہیں . جس کے بعد Israel اور Palestine پر مشتمل Two States Formula کو آگے بڑھایا جا سکے گا اور طویل عرصے سے شورش زدہ علاقے میں Sustainable Peace ممکن ہو سکے گا.

Ceasefire کی توقعات اور US Bonds Yields میں کمی.

US President جو بائیڈن کو امید ہے کہ Israel اور Hamas کے درمیان اگلے پیر تک مستقل Ceasefire ہو جائے گی۔ ان کا یہ بیان خلیجی ریاست Qatar میں فریقین کے نمائندوں میں جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت کی اطلاعات کے درمیان آیا ہے.

صدر جو بائیڈن نے نیویارک میں صحافیوں  کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں  امید ہے کہ اگلے پیر تک وہ Ceasefire دیکھیں گے.

ان سے پوچھا گیا تھا کہ انہیں صیہونی ریاست اور Hamas کے درمیان Ceasefire Agreement کی کب تک امید ہے۔ اس پر انہوں  نے کہا،ہم قریب ہیں۔ لیکن ہم وہاں تک ابھی نہیں پہنچے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ممکنہ معاہدے میں اسرائیلی جیلوں میں قید Palestinian Prisoners کی رہائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ US Foreign Office کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حماس  اس نئے مجوزہ معاہدے کو قبول کرے گا یا نہیں.

ان خبروں کے سامنے آنے اور Middle East میں قیام امن کی توقعات پر سرمایہ کاروں میں خرید داری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جس سے US Bonds Yields میں گراوٹ واقع ہوئی ہے .

Gold Price کا تکنیکی تجزیہ.

کنیکی اعتباز سے Gold اپنی  20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2020 ڈالرز کی  سطح کے قریب ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price میں 2040 کے قریب تیزی ، Middle East میں قیام امن کی توقع پر US Bonds Yields میں کمی
Gold

اسوقت یہ 2040 کی سطح کے قریب ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 2034 ، 2024 اور 2014 جبکہ مزاحمتی حدیں 2044 ، 2054 اور 2064 ہیں. تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے Bullish Zone میں داخل ہو کر 21 سو ڈالرز کی نفسیاتی سطح کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا. جبکہ تیسری سپورٹ بریک ہونے پر یہ ممکنہ طور پر 2000 ڈالرز سے نیچے جا سکتا ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button