گولڈ 1950 کی سپورٹ سے اوپر مستحکم، U.S Debt Ceiling. پر غیر یقینی صورتحال
گولڈ 1950 کی سپورٹ سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ U.S Debt Ceiling پر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ مارکیٹس کم والیوم کے باعث محدود رینج اپنائے ہوئے ہیں۔
امریکی قرض کی حد پر پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال گولڈ پر کیا اثرات مرتب کر رہی ہے ؟
امریکی قرض کی حد پر مذاکرات بلانتیجہ ختم ہوئے ہیں۔ اگلے راؤنڈ کیلئے کوئی واضح اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ تاہم آج اسپیکر کیون میکارتھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین کانگریس اور بائیڈن انتظامیہ ابھی تک ہونیوالے گفت و شنید کے دو ادوار میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے حوالے سے فریقین میں ڈیڈلاک موجود ہے۔ جسے دور کئے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے۔
اسپیکر سینیٹ نے کہا کہ کسی مشترکہ حل تک پہنچنے کیلئے فیڈرل گورنمنٹ کو مزید آپشنز دیئے جائیں گے جس کے لئے ان سے جلد ہی ملاقات کی جائے گی۔
دوسری طرف سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اپنے علیحدہ علیحدہ پریس ریلیز میں ریپبلکنز پر امریکی تاریخ کے اہم ترین ایشو کو سیاسی مراعات کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود بلیک میلنگ قبول نہیں کی جائے گی۔ جینیٹ ییلین نے کہا کہ جزوی کی بجائے مکمل پیکیج دیا جائے۔
ادھر عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ڈیفالٹ خدشات کی وجہ سے امریکی کریڈٹ ریٹنگ کو AAA سے منفی کر دیا یے۔ جس سے عالمی مارکیٹس پر انتہائی منفی اثرات اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی اکثریت رسک فیکٹر کی بھانپتے ہوئے سائیڈ لائن ہو چکے ہیں۔ گولڈ اور کماڈٹیز بھی دیگر مارکیٹس کی طرح اتار چڑھاؤ کی شکار ہو رہی ہیں۔
ٹیکنیکی جائزہ
ڈیلی چارٹ پر گولڈ 1950 کی راؤنڈ سپورٹ سے اوپر مستحکم ہے۔ آج صبح سے سنہری دھات نے اس سطح کو بریک نہیں کیا۔ تاہم اسے توڑنے کی صورت میں گولڈ ممکنہ طور پر 1920 کی طرف جا سکتا ہے جیسا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران 1950 بریک ہونے پر گولڈ 1930 کی سپورٹ کو بھی برقرار نہیں رکھ سکا۔ گذشتہ دو روز سے اسکی 20 روزہ موونگ ایوریج بھی قدرے بیئرش جھکاؤ دکھا رہی ہے۔
اسوقت گولڈ اس سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم اوسط درجے کی ٹرینڈ لائنز کا جائزہ لیں تو 50SMA اسوقت بھی 1980 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) سے اوپر ہے۔اوپر کی ریلی برقرار رکھنے کیلئے اسے عبور کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ یہ Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ کا لیول ہے۔
قلیل المدتی منظرنامے پر 4 گھنٹوں کے چارٹ پر نیچے کی طرف گراوٹ کا رسک موجود ہے۔ اپنی Moving Averages سے نیچے گولڈ بغیر سمت کے نظر آ رہا ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1952، 1944 اور 1931 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں 1972، 1984 اور 1996 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔