گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ ، غزہ میں زمینی جنگ شروع.

سنہری دھات ایشیائی سیشنز کے دوران 2000 ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے . 

گولڈ محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . مشرق وسطیٰ جنگ کا دائرہ کار وسیع ہونے کے بعد عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں . واضح رہے کہ گزشتہ روز صیہونی افواج نے غزہ میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے . ادھر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے . نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم انتہائی کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے .

مشرق وسطیٰ کی جنگ گولڈ کی قدر پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے . ؟

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا گزشتہ روز صیہونی افواج نے غزہ میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے. یہی وجہ ہے کہ عالمی  مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں . تاہم دیگر ٹریڈنگ اثاثوں کی نسبت سنہری دھات کو محفوظ قرار دیا جا رہا ہے . کیونکہ پچھلے بیس ٹریڈنگ سیشنز کے دوران اس کی قدر میں 1 سو 85 ڈالرز کی بحالی ہوئی ہے .

مشرق وسطیٰ کے حالات دنیا کو یوکرین کے بعد ایک نئے بحران میں مبتلا کر سکتے ہے .کیونکہ اس خطے کے سپلائی روٹس آبنائے ہرمز سے لے کر سویز کینال تک یورپ کی 80 فیصد لاجسٹک لائن کو کنٹرول کرتے ہیں . بالخصوص روس کی طرف سے تیل و گیس کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد اس کا خلیج فارس اور افریقی ممالک پر انحصار بڑھ گیا ہے .

اگر خطّے میں تصادم کی صورتحال برقرار رہی یا اس جنگ وسعت اختیار کر گئی اور عرب ممالک کسی معاشی بائیکاٹ کی طرف چلے گئے  تو یورپی زون میں توانائی کا بحران کساد بازاری کی شکل اختیار کر سکتا ہے . جس کے بعد عالمی مالیاتی نظام بھی مفلوج ہونے کا امکان موجود ہے . گزشتہ روز ایران نے ایک  مرتبہ پھر  آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے.

حماس کی سیاسی لیڈرشپ نے روسی اور ایرانی قیادت سے ملاقات کی ہے ، جس کے بعد جاری اعلامیے میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں پر ہونے والے حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے . واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ سمیت جلا وطن فلسطینی لیڈرز ان دنوں ماسکو کے دورے پر ہیں . ادھر وائٹ ہاؤس نے اس مرحلے پر جنگ بندی کو خارج از امکان قرار دیا ہے .

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے گولڈ اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے  . جبکہ 2000 ڈالرز کی مزاحمتی سطح عبور کرنے پر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہا . ایشیائی سیشنز کے دوران اور یورپی مارکیٹس کے آغاز پر گولڈ کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ ریلٹو اسٹرینتھ انڈیکس اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ مثبت سمت میں پیشقدمی کی نشاندہی کر رہا ہے.

گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ ، غزہ میں زمینی جنگ شروع.

اسکے ساتھ سائیڈ لائن سرمایہ کار  بھی شامل ہو گئے ہیں  . موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1994 ، 1984 اور 1974 جبکہ مزاحمتی حدیں 2004 ، 2014 اور 2024 ہیں .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button