گولڈ کی قدر میں کمی، جیروم پاول کا جارحانہ پالیسی ریٹ بیان
گولڈ کی قدر میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ چیئرمین فیڈ کے جارحانہ پالیسی بیان کے بعد US Bonds Yields میں اضافہ دیکھا گیا جس سے سنہری دھات کی طلب میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سربراہ فیڈرل ریزرو دسمبر 2022ء سے رواں ماہ تک مانیٹری پالیسی کی وضاحت کیلئے سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ میں پیش ہوئے۔ جہاں انہوں نے اپنے بیان میں امریکی معیشت کو درپیش چیلنجز اور عالمی معاشی منظرنامے کے تناظر میں پالیسی کی ڈائریکشن واضح کی۔ اپنے بیان میں جیروم پاول نے گذشتہ سال شرح سود میں پانچ بار کئے جانیوالے حوالے سے کہا کہ عالمی اور امریکی مارکیٹس پر آنیوالا دباؤ کیش ریٹس میں اضافے کا تقاضا کر رہا تھا۔ اگر ایسا نہ کیا جاتا تو امریکی ڈالر ڈوب جاتا۔
اپنے بیان میں جیروم پاول نے افراط زر میں کمی کیلئے فیڈرل ریزرو کی کامیاب پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ” یوکرائن جنگ کے بعد جب پورا یورپ کساد بازاری (Recession) کا شکار تھا۔ امریکی معاشی اعشاریے(Financial Indicators) ہر نئے رپورٹ میں پہلے سے مثبت منظرنامہ پیش کر رہے تھا۔ ایسا صرف فیڈرل ریزرو کی پالیسی اور مضبوط لائحہ عمل سے ہی ممکن ہوا”۔بیان کے آخر میں انہوں نے افراط زر کو معمول کی سطح پر لانے کیلئے رواں ماہ شرح سود میں بڑے اضافے کے عزم کا اظہار کیا۔
جیروم پاول کا بیان اور کماڈٹیز پر اثرات
چیئرمین فیڈ کے کانگریس میں دیئے گئے بیان کے بعد Bonds Yields میں اضافہ ہوا۔ جس سے کماڈٹیز کی طلب پالیسی ریٹ کے رسک فیکٹر کی وجہ سے کم ہوئی۔ بیان کے مندرجات سامنے آنے کے بعد سے اب تک گولڈ کی قدر میں 34 ڈالرز کی کمی واقع ہو چکی ہے۔ پلاڈیئم بھی 51 ڈالرز کی گراوٹ سے 1386 ڈالرز فی اونس میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پلاٹینیئم کی قیمت 42 ڈالرز کمی کے ساتھ 934 ڈالرز کی سطح پر آ گئی ہے۔ چاندی (Silver) 1 ڈالر نیچے 20.08 ڈالرز میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گولڈ کا ٹیکنیکی جائزہ
گولڈ اپنی 38.2 فیصد Fibbonacci ریٹریسمنٹ سے نیچے آنے کے بعد کسی حد تک اوپر آیا۔ تاہم منفی ٹریگر کے زیر اثر اب بھی اسی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ روزانہ کے چارٹ پر ٹیکنیکی ریڈنگ گراوٹ جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہی ہے۔ گولڈ اپنی 20SMA کی بیئرش سطح سے نیچے آ گیا ہے۔ جو کہ 23.6 Fibbo سے بالکل نیچے ہے۔ تاہم 100 روزہ Moving Average کی ٹرینڈ لائن اسوقت بھی Bullish زون میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اسکی مضبوط ترین سپورٹ 1800 ڈالرز کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) ہے۔
مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 29 فیصد Bullish جبکہ 28 فیصد Bearish اور 43 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اسطرح سنہری دھات کا کا آج بھی مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز Sideways یعنی نیوٹرل ہے۔ سپورٹ لیولز 1804, 1789 اور 1774 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں 1829، 1841 اور 1858 ہیں۔ دوسری مزاحمت سے اوپر اسکا Bullish ایریا اور پہلی سپورٹ بریک ہونے پر بیئرش چینل شروع ہو چائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔