گولڈ کی قدر میں تیزی، چینی مثبت رپورٹس اور ڈالر انڈیکس میں کمی

گولڈ کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی یے۔ جس کی بنیادی وجہ مثبت چینی Caixin Manufacturing report کا اجراء ہے۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کی صنعتی بحالی اور پیداواری عمل دوبارہ شروع ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور US Bonds Yields میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

چینی اعداد و شمار کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟

فروری 2023ء کے Caixin Manufacturing PMI سروے 51.6 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل 49.2. فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اس طرح تین سال تک کورونا کی عالمی وباء کے باعث سخت ترین سماجی اور معاشی پابندیوں کے خاتمے پر معیشت مثبت سمت میں بحال ہو رہی ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران ریلیز ہونے والے ڈیٹا سے امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی۔

ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں کمی

مثبت چینی صنعتی پیداواری ڈیٹا کے اجراء کے بعد ایشیائی سرمایہ کاروں میں امریکی ڈالر کی طلب نمایاں طور پر کم ہوئی۔ جس سے ڈالر انڈیکس 0.44 فیصد کمی کے ساتھ 104.43 پر آ گیا۔ جبکہ 10 سالہ U.S Bonds Yields بھی 3.95 پر آ گئیں۔ اسکے نتیجے کماڈٹیز بالخصوص گولڈ کی طلب و قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے بعد سنہری دھات دوبارہ 1830 ڈالرز سے اوپر آنے میں کامیاب ہوا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 25 ڈالرز کے قریب قدر واپس حاصل کی۔

ٹیکنیکی جائزہ

گولڈ نے گذشتہ روز 200 دنوں کی Exponential Moving Average سے اوپر بحالی کو وسعت دیتے ہوئے بیئرز کو شکست دی اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 42 پر آ گیا۔ جو کہ اگرچہ بیئرش پریشر کو ظاہر کر رہا ہے لیکن یہ Oversold ہونے کی علامت بھی ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز محدود رینج کے اندر ریکوری کی لہر کی نشاندہی کر رہے ہیں جیسا کہ MACD منفی 15.38 پر Low volatility کو ظاہر کر رہا ہے۔ جبکہ ADX14 کا جائزہ لیں تو یہ Strong Trend اور Buy Call دے رہا ہے۔

گولڈ کی Moving Averages اور مومینٹم انڈیکیٹرز

گولڈ اسوقت یورپی سیشنز کے آغاز پر اپنی 5 اور 10 روزہ Moving Averages سے اوپر بالترتیب 1822 اور 1829 کی سطح عبور کرنے میں کامیاب ہوا۔ جو کہ دونوں ہی قلیل المدتی Bullish ٹرینڈ لائنز ہیں۔ 20SMA اسکی پہلی مزاحمتی حد (R1) سے اوپر 1847 ہے۔ تاہم یہ ٹرینڈ لائن بھی بیئرش ہے۔ اوپر کے لیولز پر جانے کیلئے اسے 1865 ہر دوسری مزاحمتی حد (R2) کو عبور کرنا ضروری ہے۔ جس سے اوپر اسکی تیسری حد 1885 ہے۔ سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو یہ 1830، 1810 اور 1790 ہیں۔ دوسری سپورٹ بریک ہونے پر اسکے لئے 18 سو کی نفسیاتی سطح سے نیچے بیئرش چینل کے دروازے اوپن ہو جائیں گے۔

گولڈ کے مومینٹم انڈیکیٹرز آئندہ ہفتے کے دوران 50 فیصد Bullish جبکہ 50 فیصد ہی بیئرش رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ تاہم اگر ایک مہینے کی پیشگوئی دیکھیں تو طویل المدتی بنیادوں پر اسکے 60 فیصد Bullish رہنے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button