گولڈ کی قدر میں تیزی، US Bonds Yields میں کمی۔

گولڈ کی قدر میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ US Bonds Yields میں کمی ہے۔ سلیکون ویلی اسکینڈل کے بعد 10 سالہ مدت کے امریکی بانڈز کی فروخت جاری ہے۔ جس سے اس کی Yields میں 7 فیصد کے قریب کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سنہری دھات 19 سو ڈالرز کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر آ گئی ہے۔

امریکی بانڈز سے شروع ہونیوالا سلیکون ویلی اسکینڈل اپنے نقطہ عروج پر۔

سلیکون ویلی بینک بنیادی طور پر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم ہوا۔ تاہم اسکی شاخیں امریکہ کے علاوہ برطانیہ، یورپی یونین کے ممالک، جاپان، انڈونیشیا اور بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کام کر رہی ہیں۔ گذشتہ سال نومبر میں SVB نے 209 ارب ڈالر مالیت کے امریکہ محکمہ خزانہ کے بانڈز میں سرمایہ کاری کی۔ جس وقت انہیں خریدا گیا تب فیڈرل ریزرو کے پالیسی ریٹس (Interest rate) کم تھے۔ بعد ازاں FOMC کی طرف سے شرح سود میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں بینک کو ملنے والا منافع کم ہو گیا۔ جس سے SVB نے ٹیک کمپنیز کو فنڈز کا اجراء عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ اسکے بعد سرمایہ کاروں نے رواں ماہ کے آغاز میں بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاء شروع کر دیا

سلیکون ویلی بینک دنیا بھر میں روائتی بینکاری کے علاوہ ٹیکنالوجی کمپنیز اور اسٹارٹ اپس کو سرمایہ فراہم کرنے کیلئے انتہائی مقبول ہے۔ صرف برطانیہ میں بینک کے ڈیپازٹس 8 ارب پاؤنڈ سے زیادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بینک دیوالیہ ہونے کے سب سے شدید اثرات برطانیہ اور یورپی یونین کے بینکاری نظام پر مرتب ہوئے۔ تاہم بینک آف انگلینڈ (BOE) نے محکمہ خزانہ کے تعاون سے HSBC کو SVB کی برطانوی شاخ خریدنے کیلئے تعاون فراہم کیا۔ لیکن ان خبروں سے بھی بینکنگ سسٹم میں رسک فیکٹر کم نہیں ہوا اور اس سیکٹر کے اسٹاکس میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ لیکن ڈالر انڈیکس میں کمی سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر کرنسیز اور کماڈٹیز جارحانہ انداز اختیار کر گئیں۔

گولڈ کا ٹیکنیکی جائزہ

گولڈ اسوقت اپنی 20 روزہ Moving Average سے اوپر آ گیا۔ اسوقت یہ 2022ء کی 75 فیصد ریٹریسمنٹ سے اوپر ہے۔ سنہری دھات اپنی 200SMA کے بالکل قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر Strong Buy کا اشارہ دے رہے ہیں۔ جبکہ Moving Averages کی اوسط بھی خریداری کے مواقع ظاہر کر رہے ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز 40 فیصد Bullish اور 40 فیصد ہی Bearish اور 20 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی نیوٹرل ہے۔ تاہم 1920 (نومبر 2022ء کی سطح) کی مزاحمتی حد (Resistance Level) عبور کرنے پر اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 64 پر آ جائے گا جو کہ سائیڈ لائن Bulls کو ریلی میں شامل کر سکتا ہے۔ جس سے یہ اوپر کے لیولز کی طرف مزید پیشقدمی کر سکتا ہے۔

موجودہ سطح پر اسکی مزاحمتی حدیں 1920، 1940 اور 1960 ہیں۔ جبکہ سپورٹ لیولز 1890، 1870 اور 1850 ہیں۔ آئندہ ایک ماہ کا Bias کا جائزہ لیں تو وہ زیادہ اسٹرینتھ کے ساتھ Bullish ہے۔ جس سے آنیوالے دنوں میں مزید بلش اسٹرینتھ حاصل کر سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button