عالمی مارکیٹس کیلئے گزرا ہوا ہفتہ کیسا رہا ؟

عالمی مارکیٹس کیلئے گزرے ہوئے ہفتے میں رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا۔ جمعے کے روز توقعات سے منفی US Non Farm Payroll Report کے اجراء سے اسٹاک مارکیٹس میں مندی رہی۔

بنیادی تجزیہ

امریکی معیشت کے مستقبل اور شرح سود (Interest rate) کے حوالے سے پھیلنے والی افواہیں عالمی مارکیٹس کے موڈ پر اثر انداز ہوتی ہوئی دکھائی دیں۔ اختتام ہفتہ پر توقعات سے منفی US Non Farm Payroll Report کے ریلیز ہونے سے کساد بازاری کے خطرے میں اضافہ ہوا جس سے امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر تمام کرنسیز دفاعی انداز اختیار کر گئیں۔ ڈالر کے مثبت ٹرینڈ لائن اختیار کرنے کی سب سے بڑی وجہ FOMC کی آئندہ میٹنگ میں سخت مانیٹری پالیسی اپنائے جانے کی توقعات ہیں۔ بانڈز مارکیٹ کے لحاظ سے مضبوط ترین خیال یہی ہے کہ موجودہ Tightening Cycle میں انکی Yields میں اضافہ ہو گا۔

مارکیٹ میں ایک اور اہم ترین موضوع اوپیک کی طرف سے گذشتہ ہفتے پیداوار میں کمی رہا۔ اختتام ہفتہ پر ایسٹر کہ تعطیلات کے باعث معاشی ڈیٹا بھی کم رہا۔ مارکیٹس میں سرمایہ کاری کا رجحان کم رہنے کے باعث بہت زیادہ اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا۔ لیبر مارکیٹ رپورٹ کے حقیقی اور بھرپور اثرات بھی ایسٹر کی تعطیلات کے بعد بدھ کے روز سے مرتب ہوتے نظر آئیں گے۔ اسی ہفتے کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI Report) کے بعد مارکیٹ بہت زیادہ متحرک ہونے کی توقع ہے۔

آئندہ ہفتے کے معاشی اعشاریے (Financial Inducators).

(1) امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (U.S C.P.I)

(2) امریکی FOMC کی گذشتہ میٹنگ کہ تفصیلات

(3) امریکی PPI رپورٹس

(4) بینک آف کینیڈا مانیٹری پالیسی، ریٹ اسٹیٹمنٹ
(5) برطانوی GDP رپورٹ۔

(6) امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ

(7) امریکی بیروزگاری کا ہفتہ وار ڈیٹا۔

(8) آسٹریلیئ بیروزگاری کے اعداد و شمار

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، فرانس اور اٹلی کی مارکیٹس سوموار کو ایسٹر کی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہیں گی۔

ٹیکنیکی تجزیہ

امریکی ڈالر انڈیکس

پورے ہفتے کا جائزہ لیں تو امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ واقع ہوئی۔ اس نے اپنی اہم ترین سپورٹ 101.70 بھی بریک کی۔ امریکی ڈالر اپنے لیولز سے نیچے ٹریڈ کرتا رہا۔ جن پر یہ 6 ماہ قبل تھا۔ جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ آنیوالے ہفتے میں بھی ڈالر انڈیکس گراوٹ کا شکار رہے گا۔

NASDAQ100

گذشتہ ہفتے کے دوران اپنی بلند ترین سطح کو چھو کر NASDAQ100 اسے برقرار نہ رکھ سکا۔ اسکے باوجود مارکیٹ اپنا Bullish Momentum جاری رکھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ آئندہ ہفتے قدر میں اضافہ ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔

بٹ کوائن

گذشتہ ہفتے بٹ کوائن کی قیمتوں نے Doji Candle stick منقش کی۔ غیر یقینی صورتحال کے باوجود بھی مثبت ٹرینڈ بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ بٹ کوائن گذشتہ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ موجودہ ٹرینڈ لائن 30 ہزار کی سطح سے اوپر جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

گولڈ

گولڈ کی قدر اسوقت بھی اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔ جس کے بعد یہ اپنے کینڈل اسٹک پیٹرن میں بلش طرزعمل کا مظاہرہ کر رہا ہے اور 2 ہزار کی سپورٹ سے اوپر اسکا یہ مثبت ٹرینڈ برقرار رہے گا۔ تاہم بریک ہونے کی صورت میں یہ نیچے آ سکتا ہے۔

سلور

گذشتہ ہفتے سلور کی قدر بھی مثبت سطح پر بند ہوئی جو کہ 25 ڈالر کی بلند ترین سطح کے بالکل قریب ہے۔ بادی النظر میں سلور کو پہلا بریک 26.50 ڈالر سے اوپر لینا چاہیئے۔ تا کہ 25 ڈالرز کی سطح سے اوپر پہلی نفسیاتی سطح حاصل کر سکے۔ اسکے برعکس 25 ڈالرز کی سطح بریک ہونے پر یہ واپس دسمبر 2022ء کی سطح 22 ڈالرز پر آ جائے گا۔

ٹیکنیکل سمری

آئندہ ہفتے اگر بٹ کوائن کا ہفتہ وار اختتامیہ 30 ہزار سے اوپر ہوا تو۔ یہ خریداری کا سگنل ہو گا۔

(2) اسٹاکس میں NASDAQ بلش نظر آ رہا ہے۔ اور اس میں بھی خریداری کی ایڈوائس موجود ہے۔

(3) 2 ہزار کی سطح سے ریجیکٹ ہونے کی صورت میں یہ واپس 1950 یا 1917 کی سطح پر آ جائے گا۔

(4) سلور میں 25 ڈالر کے بریک ہونے کی صورت میں بلش کنٹرول کھو سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button