یورو کے لئے آنیوالا ہفتہ کیسا رہے گا ؟
یورو کیلئے آنیوالے ہفتے میں مثبت رجحان کی توقع کی جا رہی ہے۔ یعنی EURUSD کا Bullish جھکاؤ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے جیسا کہ گذشتہ ہفتے ہم نے دیکھا کہ یہ 1.0900 کے قریب بند ہوا۔ جمعے کے روز U.S Employment Report کے اعداد و شمار سے امریکی ڈالر کو تقویت ملی۔ تاہم منگل کے روز تک عالمی مارکیٹس میں تعطیلات کے باعث مارکیٹس بہت کم متحرک رہیں گی۔ لیکن جیسے ہی بھرپور سیشنز کا آغاز ہوا یورو کی قدر میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ انٹرا ڈے کے ٹریڈرز آنیوالے ہفتے میں EURUSD کا مثبت منظر نامہ دیکھ رہے ہیں
امریکی معاشی ڈیٹا کے متوقع اثرات
امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) اور پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) آنیوالے ہفتے کے وسط میں بالترتیب بدھ اور جمعرات کے روز ریلیز ہوں گے۔ اگر یورو کی توقعات مثبت اعداد و شمار کی ہیں جس کے بعد یہ 1.1000 کی سطح پر بھی پہنچ سکتا ہے۔ زیادہ تر امریکی معاشی ادارے کم جارحانہ پالیسی ریٹ کا تخمینہ پیش کر رہے ہیں۔ جس سے امریکی ڈالر دفاعی انداز جاری رکھ سکتا ہے۔ تاہم مئی کے پہلے ہفتے امریکی فیڈرل ریزرو کیش ریٹس میں 0.25 فیصد اضافہ کر سکتا ہے۔
اختتام ہفتہ پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو قدرے نیچے آیا۔ تاہم بہت زیادہ فروخت دیکھنے میں نہیں ملی۔ اگرچہ U.S Non Farm Payroll توقعات سے منفی رہے۔ تاہم یورو کی قدر میں بہت کم تبدیلی واقع ہوئی۔ مارکیٹ کے پاس کنزیومر پرائس انڈیکس پبلش ہونے سے پہلے ردعمل دینے کیلئے مزید ایک دن ہو گا۔
تاہم زیادہ تر سرمایہ کار بدھ اور جمعرات کے روز امریکی افراط زر کے ڈیٹا کا انتظار کریں گے۔ ان کے بعد امریکی ریٹیل سیلز اور کنزیومر کانفیڈیبس رپورٹس جمعے کے روز جاری ہوں گی۔ جن سے امریکی معیشت میں صارفین کی قوت خرید کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔ منفی ریٹیل سیلز ڈیٹا سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو کی طلب میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
یورو 1.0900 کو برقرار رکھنے میں ناکام تاہم پھر بھی نمایاں رہا۔
فروخت کیلئے EURUSD میں مزید مواقع مل سکتے ہیں۔ جو کہ 1.0900 کی سطح عبور کرنے کی کوشش کرے گا۔ جیسا کہ گذشتہ ہفتے کے آغاز میں نظر آیا۔
ڈے ٹریڈرز اب بھی EURUSD کے لئے Bullish ٹیکنیکی چارٹس کی وجہ سے پرامید ہیں۔ کیونکہ فروری کے آغاز سے لے کر اب تک اس میں تیزی کی ریلی جاری ہے۔ موجودہ پیشقدمی کے دوران صورتحال بدلنے کے امکانات کم ہیں۔ لیکن عمومی طرزعمل اب بھی مستحکم یورو کو سپورٹ کر رہا ہے۔ اب بھی معاشی آسمان پر گہرے بادل ہیں۔ اور یہی پوٹینشل غیر یقینی نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم EURUSD کے ٹریڈرز کیلئے اوپر کی طرف مزید امکانات موجود ہیں
یورو کی ہفتہ وار پیشگوئی
گذشتہ سال ستمبر کے اختتام سے امریکی ڈالر کے خلاف یورو کے نتائج ایک ٹیکنیکی اسٹریٹجی کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے Bullish Trend جاری رہنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ روزانہ کہ بنیاد پر اتار چڑھاؤ معاشی ڈیٹا اور مارکیٹ کنڈیشنز کی بنیاد پر متعین ہو رہا ہے۔ اس لئے یورو کے ٹریڈرز کو نیچے کی ریلی کیلئے بھی تیار رہنا چاہیئے۔ اگر سپورٹ لیول 1.0840 پر آ گیا تب ہم خریداری کا مزید دباؤ دیکھ سکتے ہیں۔ اس صورت میں 1.0820 سے نیچے گراوٹ ممکن ہے۔ تاہم اسے امریکی افراط زر میں اضافے کی ضرورت ہو گی۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو CPI اور PPI کی ریڈنگز منفی رہنے کی صورت میں مزید اوپر جا سکتا ہے اور Bullish Rally جاری رہ سکتی ہے۔ جس سے یہ دوبارہ گذشتہ ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب جا سکتا ہے تاہم آنیوالے ہفتے میں ریلیز ہونیوالا ڈیٹا مارکیٹ موڈ پر اثر انداز ہو گا۔ جس سے یورو کے کی آئندہ سمت کو بھی تعین کیا جا سکے گا۔ مجموعی طور پر یورو کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) مثبت رہنے کا امکان ہے ۔ جس سے یہ 1.01000 کے نفسیاتی ہدف کو عبور کر سکتا ہے۔ ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔