ING:پاؤنڈ، یورو اور ڈالر انڈیکس کے بارےمیں تحقیقاتی رپورٹ
ING نے پاؤنڈ، یورو اور ڈالر انڈیکس کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ جاری کی۔ جس کے مطابق GBPUSD رواں ہفتے کے دوران 1.1850 کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ ڈچ ملٹی نیشنل بینک کے تحقیقاتی ونگ نے اپنی رپورٹ کی بنیاد یورپی مرکزی بینک (ECB) اور بینک آف انگلینڈ (BOE) کے عہدیداروں کے مستقبل کی مانیٹری پالیسی کے بارے میں بیانات اور شمالی آئرلینڈ بریگزٹ ڈیل سمیت عالمی سیاسی و جغرافیائی مسائل پر رکھی ہے۔ جس کے بعد یورو اور امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ کے معاشی منظر نامے پر غور کیا گیا۔
یورپی بینک کی مانیٹری پالیسی بینک آف انگلینڈ سے زیادہ سخت ہو سکتی ہے۔
برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین تعلقات بہتر ہونیکے مثبت اثرات براہ راست برطانوی پاؤنڈ کی قدر پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔ تاہم معاشی ادارے کے مطابق شمالی آئرلینڈ پروٹوکولز کے معاملے پر پائے جانیوالے اختلافات بتدریج بہتر ہوں گے اور اس سلسلے میں کوئی ڈرامائی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ جس سے برطانوی پاؤنڈ کے مقابلے میں (GBPUSD) رواں ہفتے کے دوران 0.8800 سے نیچے ٹریڈ جاری رکھے گا۔ تاہم GBPUSD موجودہ سطح سے نیچے بیئرش پریشر کے زیر اثر 1.1850 تک گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیڈرل ریزرو جارحانہ پالیسی ریٹس کے موڈ میں ہے اور حالیہ عرصے میں اسکے اراکین مستقبل میں بھی شرح سود بڑھانے کے بیانات دے رہے ہیں۔ اس ڈالر کی طلب (Demand) میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کے سرمایہ کار بیک فٹ پر نظر آ رہے ہیں۔
ING کے اضافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ "یورپی یونین اور شمالی آئرلینڈ کے ساتھ برطانوی حکومت کے مذاکرات میں بریک تھرو سے GBPUSD پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ہمیں اوپر کی طرف بڑی ریلی نظر آ سکتی ہے۔
امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی کا رجحان
تحقیقاتی ونگ کی رپورٹ میں امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کے 106.50 کی بلند ترین سطح کی جانب پیشگوئی اور اسی سطح پر مستحکم ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ فیڈ کے حالیہ ارادوں سے US Bonds Yields میں مزید اضافے کی توقع ہے جس سے امریکی ڈالر انڈیکس بھی مضبوط ہو گا تاہم رپورٹ کے مطابق 10 سالہ Bonds Yields اسوقت جس رفتار سے اوپر آ رہی ہیں جلد ہی وہ 1980ء کے بعد پہلی بار 5.25 فیصد تک وسعت اختیار کر سکتی ہیں۔ جس سے ڈالر کی طلب میں تو اضافہ ہو گا تاہم گولڈ ، کماڈٹیز اور EURUSD میں رسک فیکٹر بڑھ سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں یہ محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کے شکار ہو سکتے ہیں۔ بینک نے یورو کے 1.0400 سے نیچے آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔