منفی US Core PCE Data, ڈالر انڈیکس میں تیزی، اسٹاکس اور گولڈ میں گراوٹ
توقعات سے منفی US Core PCE Data جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈالر انڈیکس میں تیزی جبکہ اسٹاکس اور گولڈ میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ U.S Bureau of Economic Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار میں سالانہ حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی شرح 4.4 فیصد رہی جبکہ 4.6 فیصد کی توقع تھی۔ PCE Core Inflation کی شرح 4.7 فیصد رہی جبکہ 4.3 فیصد کا تخمینہ تھا۔
ماہانہ شرح 0.3 فیصد رہی جبکہ 0.3 فیصد متوقع تھی۔ ذاتی آمدنی (Personal Income) میں ہونیوالا اضافہ 0.6 فیصد رہا جسکی پیشگوئی 1.0 فیصد تھی۔ محکمہ شماریات کی رپورٹ میں Personal Consumption میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا یے جبکہ گذشتہ رپورٹ میں یہ شرح منفی 0.3 فیصد رہی۔
فاریکس مارکیٹ کا ردعمل
رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد ابتدائی ردعمل میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) رواں سال کی کم ترین سطح 1.0550 سے نیچے آ گیا۔ جبکہ امریکی ڈالر انڈیکس 104 سے اوپر ریکارڈ کیا گیا۔ فیڈرل ریزرو کے فیورٹ گیج میں افراط زر کی بلند شرح سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں پالیسی ریٹس میں زیادہ اضافے کے امکان پر تمام کرنسیز کے خلاف امریکی ڈالر جارحانہ انداز اختیار کر گیا ہے۔ اسکے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) 1.2000 کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) سے نیچے آ گیا ہے۔ اردو مارکیٹس
گولڈ اور دیگر کماڈٹیز پر اثرات
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد گولڈ بھی رواں سال کی کم ترین سطح 1811 ڈالرز فی اونس پر گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ قیمتی دھات پلاڈیئم 45 ڈالرز کمی کے ساتھ 1391 ڈالرز اور پلاٹینیئم 21 ڈالرز نیچے 925 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔ چاندی (Silver) بھی 1.64 فیصد مندی سے 21 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ ادھر کروڈ آئل کی قیمت میں قدرے مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ برینٹ آئل 0.24 فیصد اضافے سے 82.63 ڈالرز اور WTI آئل 0.12 فیصد مستحکم ہو کر 75.76 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہے ہیں۔
امریکی اسٹاکس کی صورتحال
رپورٹ کے اجراء اور ڈالر انڈیکس میں اضافے سے امریکی اسٹاکس شدید مندی کے شکار ہیں۔ Dow Jones Industrial Average میں 426 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 32727 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ Nasdaq میں بھی یہی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ Nasdaq100 انڈیکس 255 پوائنٹس کی کمی سے 11924 اور S&P500 انڈیکس 60 پوائنٹس مندی سے 3952 پر آ گئے ہیں۔
کرپٹو کرنسیز کا ردعمل
رپورٹ جاری ہونے کے بعد بٹ کوائن 329 ڈالرز کی کمی سے 23598 اور ایتھیریئم 29 ڈالرز عدم استحکام کا شکار ہو کر 1621 پر منفی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ رسک فیکٹر بڑھنے پر لائٹ کوائن سے لے کر پولکا ڈاٹ تک تمام کرنسیز منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔