نیوزی لینڈ ڈالر میں بحالی، عرب اسرائیل تنازعے میں شدت آنے سے امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

کیوی ڈالر 0.5850 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم کی کمی . 

نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے . عرب اسرائیل تنازعے میں شدت آنے اور امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک کی طرف سے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت اور حماس کے خلاف آپریشن کیلئے فورسز اور اسلحہ بھجوانے کےاعلان کا چین ، روس اور ایران   کی جانب سے شدید ردعمل آیا ہے . ایسے میں عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط طرز عمل اپنائے ہوئے ہیں . آج کے ایشیائی سیشنز میں امریکی ڈالر بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے .

پھیلتا ہوا مشرق وسطی تنازعہ نیوزی لینڈ ڈالر پر کیسے اثر انداز ہو رہا ہے۔ ؟

نیوزی لینڈ  مغربی اتحاد کا اہم ملک ہے اور جنگ کے وسعت اختیار کرنے پر اس میں شامل ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ اسکے علاوہ عالمی مارکیٹس کے ٹریڈرز مشرق وسطی میں ایک نئی جنگ اور یوکرین جنگ کے بعد  عالمی معاشی بحران  کے پیش نظر سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم معمول سے کم ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ حماس کی طرف سے سیز فائر کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا ہے . اور غزہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کو بائڈن انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے . انہوں نے بتایا کہ مزید امریکی افواج مشرق وسطیٰ روانہ کی جا رہی ہیں . جان کربی نے ایران اور خطے کے دیگر ممالک کو خبردار کیا کہ وہ معاملے میں مداخلت نہ کریں . انہوں نے اسرائیل کے حق دفاع کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا .

ادھر ایران نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پر زمینی حملہ کیا گیا تو نہ صرف حالات امریکہ و مغرب کے قابو سے باہر ہو جائیں گے بلکہ صیہونی ریاست کا وجود ختم ہو سکتا ہے . ملک کے روحانی راہنما اور سپریم کمانڈر آیت الله علی الخمنائی نے تہران میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطینی مسلمان محفوظ نہیں تو آبائے ہرمز سے یورپ کو تیل و گیس کی سپلائی کیسے جاری رکھی جا سکتی ہے . بتاتے چلیں کہ اس سے قبل بھی ایرانی حکام تواتر کے ساتھ یہ لاجسٹک روٹ بند کرنے کا کہتے رہے ہیں .

ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے چار گھنٹوں کے چارٹ پر کیوی ڈالر  0.6000 کے قریب ٹریڈ کرتے ہوئے اوپر کے لیولز پر جانے کے لئے اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم رسک فیکٹر بیرز کو متحرک کئے ہوئے ہے  واضح رہے کے  0.6000 پر 100 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہے لہذا یہ اسکا مستحکم زون تصور کیا جاتا ہے .

نیوزی لینڈ ڈالر میں بحالی، عرب اسرائیل تنازعے میں شدت آنے سے امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

تاہم 0.6000 سے نیچے  اسکا بیئرش ریگریشن چینل ہے ۔ اوپر کی طرف 0.6050 کی مذاحمت  عبور کرنے پر اسکے لئے 0.6100 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) اور اس سے اوپر کیلئے دروازہ اوپن ہو جائے گا۔ یہاں پر اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اور ٹینکینکی انڈیکیٹرز اوپر کی طرف ریلی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button