نیوزی لینڈ ڈالر کی محدود رینج میں ٹریڈ ، Chinese Monetary Policy اور RBNZ کے کمنٹس
کیوی ڈالر 0.5950 کے قریب اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش میں۔
نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں بحالی کی لہر نظر آ رہی ہے۔ ہفتے کے روز Chinese Monetary Policy کے بارے میں آنیوالے تخمینوں کے بعد امریکی ڈالر کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کا براہ راست ایڈوانٹیج کیوی ڈالر کو ہوا ہے۔
Chinese Monetary Policy کے نیوزی لینڈ ڈالر پر اثرات
چینی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کیا جائے گا۔ People’s Bank Of China کے مطابق 15 بنیادی پوائنٹس Interest Rate میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ معاشی بحالی اور استحکام رسد کے حوالے سے یہ انتہائی اہم اقدام ہے۔ جس سے یقینی طور پر اشیاء کی قیمتوں سے تفریط زر (Deflation) کے اثرات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
عالمی مارکیٹس بیجنگ انتظامیہ کی نئی پالیسیز پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بالخصوص نیوزی لینڈ اور آسٹریلیئن ڈالر کی طلب (Demand) اسی کے ساتھ منسلک ہے۔ کیونکہ چین ان دونوں ممالک کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر اور سپلائر ہے۔ گذشتہ دنوں آنیوالی Chinese CPI Report کے منفی اعداد و شمار سے نیوزی لینڈ ڈالر تمام اندازوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے کئی سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔
تاہم آنیوالے یفتے میں نئی چینی پالیسیوں کے اعلان سے مثبت توقعات وابستہ ہیں۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ جہاں ایک طرف دنیا بھر میں افراط زر کساد بازاری (Recession) کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ وہیں دنیا کی دوسری بڑی معیشت یعنی چین میں اشیاء کی قیمتیں اپنی لاگت سے بھی کم سطح پر آ گئی ہیں۔ اس سے ملک اور بین الاقوامی سطح پر رسد کا عدم توازن زور پکڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی
16 اگست کو ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ (RBNZ) کی طرف سے کئے جانیوالے Monetary Policy فیصلے کے بعد نیوزی لینڈ ڈالر شدید دباؤ کا شکار ہوا ہے۔ یاد رہے کہ RBNZ نے Official Cash Rate کو بغیر کسی تبدیلی کے 5.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔ جبکہ گورنر ایڈریان اور نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران Rate Hike Program بند کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا۔ جس کے بعد سے NZDUSD میں فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ کیوی ڈالر دیگر حریفوں کے مقابلے میں شدید دباؤ کی شکار ہو کر 2021ء کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی اعتبار سے نیوزی لینڈ ڈالر آج بھی اپنی 20 اور 50 روزہ Exponential Moving Averages سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 40 پر ہے جو کہ مکمل طور پر اوور سولڈ ایریا میں ہے۔ اسکا محور 0.5920 کی سطح ہے۔
آج NZDUSD کا منظرنامہ بیئرش اور ٹریڈنگ چارٹ ی سمت جنوب کی طرف ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.5910 , 0.5880 اور 0.5850 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.5950 0.5980 اور 0.6010 ہیں
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔