شمالی آئرلینڈ ڈیل، GBPUSD کی قدر میں تیزی

شمالی آئرلینڈ ڈیل طے پا جانے کے بعد GBPUSD کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم رشی سوناک نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کی سربراہ ارسلا واں ڈر لین سے ملاقات مثبت رہی ہے اور دونوں فریق شمالی آئرلینڈ پروٹوکول کو ونڈسر فریم ورک کے ساتھ تبدیل کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس طرح یورپی یونین کی علاقے کے ساتھ ملحق سرحد پر آزادانہ ٹریڈ جاری رہے گی جبکہ شمالی آئرلینڈ کی طرف سے انگلینڈ اور ویلز کے ساتھ ٹریڈ پر ٹیکسز کا نفاذ ہو گا۔ جس سے برطانوی آئرش علاقے میں بریگزٹ ڈیل کے بعد پایا جانیوالا اضطراب ختم ہونیکا امکان ہے اور معاملہ منقسم خطے کی عوام کی دیرینہ خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے حل ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ اس پیشرفت سے یوکرین جنگ کی وجہ سے معاشی بحران کی شکار یورپی معیشت پر مشبت اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے .

شمالی آئر لینڈ پروٹوکول کا پس منظر

برطانیہ کی یورپی یونین کے ساتھ علیحدگی کے وقت یعنی بریگزٹ ڈیل کے وقت دونوں فریقین آزادانہ نقل و حرکت کے حامی تھے۔ کیونکہ آئرلینڈ ایک منقسم خطہ ہے۔ ایک حصہ جسے شمالی آئرلینڈ کہا جاتا ہے یونین جیک یعنی برطانوی سرزمین کا حصہ ہے جبکہ دوسرا حصہ ایک آزاد ملک جمہوریہ آئرلینڈ کہلاتا ہے۔ جغرافیائی تقسیم کے باوجود عوام کے معاشی اور معاشرتی تعلقات رنگ، نسل اور زبان ایک ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ گہرے ہیں۔

یورپی یونین سے علیحدگی کے وقت یہ طے پایا تھا کہ لندن اور برسلز کے کے درمیان طے پانے والے اصولوں سے قطع نظر شمالی آئرلینڈ کی سرحد کھلی رکھی جائے گی۔ اس خصوصی ڈیل کو شمالی آئرلینڈ پروٹوکولز کا نام دیا گیا۔ جس کی توثیق برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ نے بھی کی تھی۔ برطانوی حکومت کی طرف سے علاقے کی مرکزی سرزمین (انگلینڈ اور ویلز) کے ساتھ ٹریڈ پر لگائے جانیوالے ٹیکسز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا جس سے اس کے یورپی یونین اور شمالی آئرلینڈ سے تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی۔

شمالی آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کا فیصلہ

گذشتہ سوموار کو شمالی آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل کے مطابق تجارت اور نقل و حمل جاری رکھنے کے لئے ایک بل منظور کیا تھا۔ اس کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ نے برطانوی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ انگلینڈ اور ویلز کے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اصول و قواعد کو شمالی آئرلینڈ پر نافذ کرنے کی کوشش نہ کرے اور اسکی خصوصی حثیت کو برقرار رکھا جائے۔ جس کے بعد برطانوی وزیراعظم معاملے پر دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے نظر آئے۔

گذشتہ روز سوناک وان ڈر لین ملاقات میں برطانوی وزیراعظم کے بقول معاملے پر آئرش عوام کے جذبات اور برطانوی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیل طے پا گئی ہے۔ نیز دونوں جانب (برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ) کے درمیان کسٹمز اور ٹیکسز تو رہیں گے لیکن ایک دوسرے سے تجارتی اشیاء کے تبادلے پر اطلاعات کا تبادلہ کریں گے۔ دوسری طرف یورپی یونین کی صدر ارسلا وان ڈر لینڈ نے محتاط ردعمل دیتے ہوئے مستقبل میں مزید بات چیت کا امکان ظاہر کیا۔ عالمی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ وان ڈر لین اس معاملے پر یورپی پارلیمنٹ میں اتفاق رائے تک تبصرے سے گریز کریں گی۔

مارکیٹ کا ردعمل

ڈیل کی خبریں سامنے آنے کے بعد آج ایشیائی سیشن سے ہی امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) کی طلب و قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جبکہ یورپی سیشنز کے دوران یہ گذشتہ ہفتے کے دوران کھوئی ہوئی سطح 1.2100 سے اوپر پہنچ گیا۔

ٹیکنیکی جائزہ

برطانوی پاؤنڈ اپنی Descending Trend Line کے اوپر آ گیا ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 60 پر آ گیا۔ جو کہ Bullish ریلی کے وسعت اختیار کرنے کی علامت ہے۔

اوپر کی طرف 1.2100 کے عبور کرنے پر برطانوی پاؤنڈ کی اگلی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کی طرف پیشقدمی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ Fibbonacci کی 38.2 فیصد ریٹریسمنٹ 1.2120 کی مزاحمت کے بالکل اوپر موجود ہے۔ جبکہ اس سطح پر مستحکم ہونے کے بعد برطانوی پاؤنڈ 1.2180 کی مزاحمتی حد اور Fibbonacci کی 50 فیصد ریٹریسمنٹ کی جانب اپنی Gains کو وسعت دے سکتا ہے۔۔ اسکی بریک ہونیوالی سابقہ ٹرینڈ لائن کا اختتامی سرا 1.2060 ہے جو کہ GBPUSD کی اہم ترین سپورٹ ہونے کے علاوہ اسکی طویل المدتی 100SMA بھی ہے۔ جبکہ اسکے بعد دوسرا سپورٹ لیول 1.2030 اسکی دوسری سپورٹ لائن، اور 50 دنوں کی Moving Average ہے۔ اس کے بریک ہونے پر نفسیاتی سطح 1.2000 اس کے لئے آخری مضبوط ترین سپورٹ اور 20SMA ہے۔ تاہم اس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کا بیئرش چینل شروع ہو جاتا ہے۔

آئندہ ایک ہفتے کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 40 فیصد Bullish اور 40 فیصد ہی Bearish جبکہ 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے تاہم اگر طویل المدتی ( آئندہ ایک مہینے) کے انڈیکیٹرز کا جائزہ لیں تو یہان صورتحال مختلف ہے اور یہ 42 فیصد Bullish, جبکہ 16 فیصد Bearish اور 42 فیصد Sideways ہے۔

طویل المدتی جھکاؤ Bullish ہے۔ لیکن اس کیلیے اسے 1.2180 کی دوسری مزاحمتی حد پر اپنی Fibbo کی 50 فئصد ریٹریسمنٹ کو حاصل کرنا ہو ھا۔ جس سے اسکا ٹیکنیکی منظرنامہ تبدیل ہو جائے گا اور GBPUSD بڑی Bullish Rally کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل کرنے میزں کامیاب ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button