NZDUSD کی قدر میں اضافہ، توقعات سے مثبت NZ Services PMI ریلیز
New Zealand Dollar started the Financial Week with Positive trend after Purchase Managers Index
NZ Services PMI ریلیز کر دی گئی ، جس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد New Zealand Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا. Asian Sessions کے دوران NZDUSD نفسیاتی ہدف 0.6000 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .
NZ Services PMI کی تفصیلات.
نیوزی لینڈ کا Services PMI ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق جولائی 2024ء کے دوران سروسز کا purchase Managers انڈیکس 44.6 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل 40.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
اگر تفصیلات کا جائزہ لیں تو Supplier Deliveries میں 45.1 فیصد، سیلز میں 46 فیصد اور Labor Market کا انڈیکس 42.6 فیصد رہا۔ جبکہ Stock Inventories بالخصوص 46.8 کے ساتھ سرفہرست رہا۔ دوسری طرف New Business Orders کا انڈیکس 45.4 فیصد آیا ہے۔ مثبت ریڈنگ سے گذشتہ ماہ ملکی معیشت کا مثبت منظر نامہ نظر آ رہا ہے ۔
اسکے علاوہ NZ Labor Market اور Manufacturing Sector میں Inflation سے پیدا ہونیوالے دباؤ میں نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔
NZDUSD پر اثر انداز ہونیوالے دیگر عوامل.
اختتام ہفتہ پر نیوزی لینڈ کی GDP Report ریلیز کی گئی۔ محکمہ شماریات (Department of Statistics) کے مطابق رواں سال کے پہلے کوارٹر میں GDP کی ریڈنگ 0.1 فیصد کم رہی۔ جبکہ تمام سیکٹرز میں 2024ء کے پہلے کوارٹر کی نسبت کم Growth Rate ظاہر کر رہے ہیں۔ جس میں سالانہ GDP کی شرح 2.1 فیصد رہی تھی۔ اس رپورٹ کے Kiwi Dollar پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔
اگر جغرافیائی حالات کا جائزہ لیں تو اینٹونی بلنکن کے دورہ Middle East سے مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز Asian Markets میں متاثر کن ٹریڈنگ والیوم نظر آ رہا ہے۔
Forex اور Commodities کی سب سے زیادہ طلب گزشتہ نو ماہ سے جارے تنازعہ کے ساتھ جڑی ہوئی ہے. جس سے G-10 کی تمام Currencies پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تکنیکی جائزہ.
USD کے مقابلے میں New Zealand Dollar اپنی 200 روزہ Exponential Moving Average کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ Bullish ریلی کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے یہ 0.6050 کی سطح عبور کرنا ضروری ہے۔
جبکہ اس کے اسی پوائنٹ پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی موجود ہے۔ اگر دیگر موونگ ایوریجز کا جائزہ لیں تو اسوقت کیوی ڈالر 100SMA سے اوپر ہے جو کہ Bullish Channel کی ابتدائی سطح ہے۔ جبکہ یہ اس سے قبل 20 اور 50 دنوں کی حرکاتی اوسط عبور کر گیا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔