NZDUSD کی قدر میں بحالی، FOMC Minutes پر فوکس اور چینی ڈیٹا کا اجراء

کیوی ڈالر 0.6200 کی نفسیاتی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

NZDUSD یورپی سیشنز کے دوران اپنی قدر بحال کرتا یوا نظر آ رہا ہے۔ تاہم اسکی رینج FOMC Minutes کے انتظار میں خاصی محدود ہے۔ جبکہ مثبت چینی معاشی ڈیٹا کے اجراء سے بھی نیوزی لینڈ ڈالر کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔

NZDUSD پر FOMC Minutes کے اثرات

فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کی گذشتہ ماہ منعقد ہونیوالی میٹنگ کی تفصیلات 6 جولائی یعنی کل جاری کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ میٹنگ میں توقعات کے برعکس شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا تاہم اس سے امریکی ڈالر طویل المدتی بنیادوں پر سپورٹ حاصل نہیں کر سکا تھا کیونکہ چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران Monetary Policy کو مرحلہ وار نرم کرنے کا سگنل دیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ Rates Hike Program ہمیشہ جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ تاہم اس کے بعد مختلف تقریبات کے دوران تقریر کرتے ہوئے انہوں نے Inflation کنٹرول کرنے کے لئے ایک سے دو بار ٹرمینل ریٹس میں اضافے کا بھی بیان دیا تھا۔ ان بیانات سے ایک غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے۔

اسی وجہ سے FOMC Minutes اہمیت اختیار کر گئے ہیں تا کہ فیڈ کے پالیسی ساز اراکین کے موڈ کا اندازہ کیا جا سکے ، جس پر آئندہ میٹبگز میں اختیار کی جانیوالی حکمت عملی کا اندازہ قائم کیا جا سکے گا۔ اسکے علاوہ رواں ہفتے کے دوران U.S Non Farm Payroll بھی جاری کی جائے گی۔ جس کے اعداد و شمار ٹریڈنگ مومینٹم پر اثر انداز ہوں گے۔

چینی معاشی ڈیٹا نیوزی لینڈ ڈالر کو کیسے متاثر کرتا ہے ؟

چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ ان ممالک کی کرنسیز چین بین الاقوامی اور دو طرفہ تجارت میں تصفیے کیلئے بھی استعمال کرتا ہے۔ اس طرح آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز کی 60 فیصد Demand چینی مارکیٹس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ چینی معاشی سرگرمیوں سے نیوزی لینڈ ڈالرز کی ترسیل متاثر ہوتی ہے۔

رواں ہفتے جاری ہونیوالی Chinese GDP اور Caixin Survey کے مثبت اعداد و شمار سے سرمایہ کاروں کے نیوزی لینڈ ڈالر پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے یہ اپنی 6 ماہ کی کم ترین سطح سے دوبارہ اوپر کی طرف اسٹرینتھ حاصل کر رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

اسوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں کیوی ڈالر (NZDUSD) 0۔20 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6202 پر ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ اسکی 20 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 0.6180 سے 0.6208 کے درمیان ہے۔

NZDUSD کی قدر میں بحالی، FOMC Minutes پر فوکس

اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 40 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف پیشقدمی کی علامت ہے۔ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کے یہ بالکل اوپر ہے جو کہ 0.6191 ہے۔ یہ اسکی اہم ترین سپورٹ اور محور (Pivot) بھی ہے۔ ادھر سے شروع ہونیوالا بلش چینل 0.6300 کے لئے دروازہ اوپن کرتا ہے۔

اسکے سپورٹ لیولز 0.6190, 0.6150 اور 0.6120 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6220, 0.6250 اور 0.6280 ہیں اسکا طویل المدتی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اس سطح پر Strong Buy کو ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button