EURUSD میں تیزی ، Geo Political تنازعات کے اثرات اور معاشی ڈیٹا کا انتظار.

EURUSD کی قدر میں تیزی کا تسلسل جاری ہے ، امریکی سیشنز کے آغاز پر یورپی مشترکہ کرنسی 1.0600 سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے ، اسکی بنیادی وجوہات میں مشرق وسطیٰ میں پھیلتے ہوئے  Geo Political تنازعات ، اور رواں ہفتے کے دوران اہم یورپی ، برطانوی اور امریکی ڈیٹا کا انتظار ہے . جسکی وجہ سے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں اور مارکیٹس بغیر کسی سمت کے ٹریڈ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں .

 Geo Political تنازعات EURUSD کی قدر پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں. ؟

اسرائیلی فورسز کے  شام ، لبنان اور ویسٹ بینک پر میزائل حملے آج بھی جاری رہی  . جس کے بعد ایران اور جنوبی لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب الله کی طرف سے شدید ردعمل کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . دریں اثنا امریکی حکام  نے انتباہ جاری کیا ہے کہ خلیج میں امریکی مفادات اور شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے . ان اطلاعات کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں .

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید امریکی فوجیوں کو اسرائیل روانہ کیا جا سکتا ہے ان اطلاعات پر آنیوالے چینی وزارت خارجہ کے رد عمل سے مارکیٹ میں رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے .جس سے مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم دکھائی دے رہا ہے . 

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے سفارتکاری.

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے قطری حکومت سرگرم نظر آ رہی ہے . گزشتہ روز دوحہ سے آنیوالے بیانات میں کہا گیا ہے کہ حماس نے غزہ پر بمباری بند کرنے کے بدلے میں تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے . تاہم تل ابیب نے اس کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا .  قطری وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ وہ فریقین کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں اور معاملے پر آئندہ ایک سے دو روز میں بڑا بریک تھرو سامنے آئےگا .

کروڈ آئل کی سپلائی میں عدم استحکام کا خطرہ.

آج ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری رہی تو آبنائے حرمز سے یورپی سپلائی لائن کاٹ دی جائیگی ، واضح رہے کہ روسی کروڈ آئل بند ہونے کے بعد یہ  یورپ کی اہم ترین لاجسٹک سپورٹ ہے . جو ایران اور عراقی تیل و گیس کو ترکی کے راستے یورپ تک پہنچاتی ہے . خبر سامنے آنے کے بعد عرب لایٹ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے . جس سے براہ راست جرمنی ، ہنگری اور برطانیہ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے .

تکنیکی جائزہ .

تکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو  اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز کے سے اوپر موجود ہے  جبکہ اسکا ریلٹیو اسٹرینتھ انڈیکس بھی 70 سے اوپر مثبت ریلی کو ظاہر کر رہا ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی منظر نامہ  پیش کر رہے ہیں .

EURUSD میں تیزی ، Geo Political تنازعات کے اثرات اور معاشی ڈیٹا کا انتظار.

اسکے سپورٹ لیولز 1.0570 ، 1.0545 اور 1.0490 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0640 ، 1.0685  اور 1.0720 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے بلش زون میں داخل ہو جائیگا .

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button