Silver Price ایشین سیشنز کے دوران مستحکم ، US Bonds Yields میں 10 بنیادی پوائنٹس کی کمی

Precious Metal hold gains near current week's high, after US Retail Sales Data

Silver Price آج Asian Sessions کے دوران 24 ڈالرز سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے . نقرئی دھات رواں ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ گزشتہ روز  جاری ہونے والی US Retail Sales Report کے توقعات کو مات دیتے ہوئے اعداد و شمار ہیں جن سے US Dollar Index اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں 10 بنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے.

US Retail Sales report کے اعداد و شمار Silver Price کی قدر پر کیسے اثر انداز ہوئے. ؟

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت 0.3 فیصد بڑھی۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.1 فیصد کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.2 فیصد ، Control Group میں 0.4 فیصد جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.50 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ اکتوبر 2023ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.53  رہی تھی۔ مجموعی طور پر  یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے۔

رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation واضح طور پر کم ہو رہی ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Import Prices میں مسلسل چوتھے ماہ کمی آئی ہے . اس طرح Federal Reserve کے پاس آئندہ میٹنگ میں Interest Rates کم کرنے کا جواز پیدا ہوا  . یہی وہ محرک ہے جو کہ DXY میں گراوٹ اور Silver کی طلب میں اضافے کا سبب بنا . 

FOMC فیصلے کے اثرات.

گزشتہ رات سینئر پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے مسلسل دوسرے ماہ توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا . جبکہ سربراہ Federal Reserve جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ وہ High Interest Rates طویل عرصے تک ہولڈ کرنے کی غلطی نہیں کریں گے . فیصلہ اور بیان سامنے آنے کے بعد US Dollar کی طلب میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے. جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر Commodities بالخصوص Silver جارحانہ انداز اختیار کر گئیں .

Silver کا تکنیکی تجزیہ .

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی 20SMA  سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 24 ڈالرز کی نفسیاتی سطح کے قریب ہے. اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لی ہے .Asian Session  کے دوران Silver کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver Price ایشین سیشنز کے دوران مستحکم ، US Bonds Yields میں 10 بنیادی پوائنٹس کی کمی
Silver

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 24.20 ، 23.90 اور 23.65 جبکہ مزاحمتی حدیں 24.35 ، 24.65 اور 24.85 ہیں .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button