پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں کل کی شدید مندی کے بعد کاروباری دن کا آغاز مندی کے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ملک کے سیاسی عدم اسٹحکام کی وجہ سے سرمایہ کار بڑے اسٹاکس میں خطرات کے پیش نظر چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks ) میں خرید و فروخت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ (Foreign Exchange ) کے ذخائر کا گذشتہ 4 سال کی کم ترین سطح پر آ جانا بھی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) میں گراوٹ کی بڑی وجہ ہے۔ آج KSE100 آغاز میں 75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41615 پر آ گیا ہے۔ جبکہ KSE30 انڈیکس 11 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15285 کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button