پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی۔ انڈیکس 42 ہزار کی سطح سے نیچے آ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں آج دن کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان ہے۔ سیاسی عدم استحکام اور آنیوالے دنوں میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے اعلان کے بعد آج سرمایہ کاروں میں فروخت کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ KSE100 انڈیکس 322 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار کی مضبوط نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 41867 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاکس میں شدید فروخت (Selling ) دیکھی گئی۔

دوسری طرف KSE30 بھی 141 پوائنٹس نیچے 15500 کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 15396 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق ورلڈ بینک اور دیگر عالمی اداروں کی طرف سے معاشی امداد کے پیکجز کے اعلان کے باوجود ملک میں پایا جانے والا سیاسی عدم استحکام معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button