سوئس فرانک مستحکم، امریکی ڈالر اہم نفسیاتی سپورٹ سے نیچے

سوئس فرانک مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر 0.8900 کی اہم نفسیاتی سپورٹ سے نیچے ٹریڈ کرتے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ آج USDCHF گذشتہ ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

سوئس فرانک امریکی ڈالر کی کمزوری کا ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے۔

گذشتہ روز سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر اپنی بیئرش ریلی کو وسعت دیتے ہوئے 20 روزہ Moving Average سے نیچے آ گیا۔ اس طرح یہ 0.9000 کی اہم سپورٹ کو بریک کرتے ہوئے اس کے قریب ہی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

آج فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی کے پیش نظر امریکی ڈالر دباؤ کا شکار ہے۔ جبکہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے فرسٹ ریپبلک بینک کے مبینہ طور پر دیوالیہ ہونے اور عالمی بینکنگ بحران کے دوبارہ سر اٹھانے کا وزن امریکی ڈالر پر محسوس ہو رہا ہے جس سے USDCHF کا ٹیکنیکی منظر نامہ منفی ہو گیا یے اور۔ بیئرش دباؤ کے زیر اثر 0.8900 کی نفسیاتی سطح سے نیچے 0.8875 کی سطح پر پہنچ گیا۔

عام طور فاریکس مارکیٹ میں محفوظ اثاثہ سمجھا جانیوالے سوئس فرانک کو سوئس ڈیپازٹس رپورٹ اور ریٹیل سیلز ڈیٹا کے اجراء سے بھی اسٹرینتھ حاصل ہوئی۔ دوسری طرف امریکی ڈالر سرمایہ کاروں میں فرسٹ ریپبلک بینک جیسے مضبوط معاشی ادارے کے ڈوبنے اور مزید کئی بینکوں کے لیکوئیڈیٹی مسائل کی افواہوں سے بھی اپنی بحالی کی کوششوں میں ناکام یوا۔ امریکی ملٹی نیشنل بینک شرح سود (Interest rate) میں ہونیوالے مسلسل اضافے کے نتیجے میں مارجن لیولز کم ہونے سے شدید معاشی مشکلات کے شکار ہیں۔

امریکی مانیٹری پالیسی کے متوقع اثرات

آج رات پالیسی ریٹس میں اضافے کہ صورت میں امریکی ڈالر اپنے کھوئے ہوئے لیولز دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔ لیکن یہ قلیل المدتی رجحان ہو گا۔ کیونکہ سخت مانیٹری پالیسی سائیکل جاری رہنے سے U.S Lending Institututions کے مارجن لیول میں Bonds Yields میں آنیوالی تیزی سے بھی بینکنگ اسٹاکس پر موجود پریشر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس سے مالیاتی بحران مزید سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔ اس لئے آنیوالے دنوں میں ٹرمینل ریٹس میں اضافے کے باوجود امریکی ڈالر کا ریکوری مومینٹم جاری نہیں رہ سکے گا۔

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کا جائزہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے USDCHF ٹریڈنگ چارٹ پر Losses پوسٹ کر رہا ہے۔ بیئرش دباؤ اسے 50، 100 اور 200 روزہ ایوریجز سے نیچے لے آیا۔جبکہ یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد سے نیچے اور 23.8 فیصد ریٹریسمنٹ کے بالکل قریب ہے جو کہ 0.8951 کی سطح پر ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز مزید گراوٹ کی پیشگوئی اور Sell On Strength کی ایڈوائس دے رہے ہیں جبکہ اس کے مومینٹم انڈیکیٹرز مستقبل قریب میں بیئرش ٹرینڈ جاری رکھنے کا امکان ظاہر کر رہے ہی۔

 

سپورٹ اور مزاحمتی لیولز

موجودہ سطح پر USDCHF کے سپورٹ لیولز 0.8905, 0.8875 اور 0.8830 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.8975, 0.9020 اور 0.9040 ہیں۔ دوسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ Bullish Channel اختیار کر لے گا جس سے اوپر کے لیولز عبور کرنے اور طویل المدتی ٹرینڈ لائنز حاصل کرنے کے کئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button