Swiss GDP Report ریلیز ، USDCHF کی قدر میں کمی

Swiss GDP Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد یورپی سیشنز کے دوران USDCHF کے ریکوری مومینٹم میں کمی نوٹ کی جا رہی ہے۔

Swiss GDP Report کی تفصیلات

سوئٹزرلینڈ کے وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار معیشت کا مثبت منظرنامہ پیش کر رہے ہیں۔ پبلش کردہ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے کوارٹر کی GDP ریڈنگ 0.3 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 0.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گذشتہ سال کے آخری کوارٹر سے کریں تو اس میں عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے جی۔ڈی۔پی کی شرح 0.8 فیصد رہی تھی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ Annual GDP کی سطح 0.6 فیصد پر آ گئی ہے۔ جبکہ اتنی ہی توقع تھی

محکمہ شماریات نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ ملکی معیشت نے توانائی اور بینکنگ بحرانوں کے باوجود حیران کن ریکوری کی ہے۔ جو کہ متوازن پالیسیوں اور طلب کا توازن قائم رکھنے کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ کا ایک اہم پہلو صارفین کی قوت خرید (Consumer Spending) میں 0.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ جو کہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہمسایہ یورپی ممالک میں افراط زر ابھی بھی بے قابو ہے اور ریٹیل سیلز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ اضافی نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ متوازن جی۔ڈی۔پی اندرون ملک ڈیمانڈ مستحکم ہونے اور برآمدات میں اضافے کا نتیجہ ہے۔

سوئس مارکیٹ روسی گولڈ پر عائد ہونیوالی پابندیوں سے بہت کم متاثر ہوئی ہے اور ریفائنریز نے جنوبی افریقہ اور کانگو سے درآمدات کے ذریعے اپنی رسد بحال رکھی۔ اس کے علاوہ دو ماہ قبل کریڈٹ سوئس (Credit Suisse) بینک سے شروع ہونیوالے بینکنگ بحران کو بروقت کنٹرول کرنے سے بھی مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد سوئس فرانک کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) کے ریکوری مومینٹم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس طرح تین روز کی گراوٹ کے بعد ہونیوالی بحالی 0.9000 کے قریب محدود رینج اختیار کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ڈالر کی طلب میں اتار چڑھاؤ کی ایک اور بڑی وجہ U.S Debit Ceiling میں اضافے کیلئے بل پر ہونیوالی رائے شماری ہے جو کہ بدھ کے روز ہو گی۔ اگرچہ امریکی صدر جو بائیڈن اور اسپیکر کیون میکارتھی کے درمیان اس ڈیل پر اتفاق ہو چکا ہے۔ تاہم اس کے کئی نکات پر ایوان نمائندگان کے اجلاس میں شدید بحث متوقع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹس کے زیادہ تر سرمایہ کار خاصے محتاط نظر آ رہے ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button