امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، جاپانی مانیٹری پالیسی اور US Retail Sales رپورٹ کا انتظار

امریکی ڈالر کی قدر میں جاپانی ین کے مقابلے میں ںکمی واقع ہوئی ہے۔ سرمایہ کاروں کی توجہ US Retail Sales رپورٹ کی طرف منتقل ہو گئی۔ ایشیائی فاریکس سیشنز کے دورانUSDJPY بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے۔ امریکی ڈالر 134.50 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ ایشیائی کرنسی کے خلاف سیشنز کے آغاز سے ہی بینک آف جاپان (BOJ) کے مرکزی بورڈ میٹنگ منٹس جاری ہونے سے جاپانی ین مستحکم ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یہ امریکی ڈالر کی گذشتہ ایک ماہ میں کم ترین سطح ہے۔

بینکنگ کرائسز جاپانی میٹنگ کے منٹس اور امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ

اختتام ہفتہ پر سلیکون ویلی بینک (SVB) کے دیوالیہ ہونے سے دنیا بھر میں سرمایہ کار مارکیٹس میں انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں جس سے امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی آئی ہے۔ اسکے علاوہ آج عالمی معیاری وقت کے مطابق امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ 12.30 بجے جاری کی جائے گی۔ اسکے اعداد و شمار FOMC کی آئندہ میٹنگ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

گذشتہ ماہ جاری ہونیوالی رپورٹ میں روز مرہ اشیاء کی سیلز 3 فیصد تھی تاہم آج 0.2 فیصد کمی کا تخمینہ جاری کیا گیا ہے۔ جس سے جیروم پاول ٹرمینل ریٹس میں اضافے کا جواز حاصل کر سکتے ہیں اور امریکی ڈالر کو SVB ڈیفالٹ کے باوجود تیزی کی ریلی کیلئے سپورٹ مل سکتی ہے۔ لیکن مارکیٹ ڈائریکشن ڈیٹا کے اجراء پر متعین ہو گی۔ آج بینک آف جاپانی کی مانیٹری پالیسی میٹنگ کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ جن میں نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھنے اور اوپن مارکیٹ مداخلت کے بھرپور استعمال پر اتفاق رائے سے ین کو اسٹرینتھ ملی اور ڈالر مزید منفی انداز اختیار کر گیا۔

USDJPY کا ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر گذشتہ روز کی اصلاح (Correction) کے بعد 38.2 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا تاہم یہ اپنی 20 روزہ Bullish ٹرینڈ لائن (135) سے نیچے آ گیا۔ واضح رہے کہ اسوقت یہ اپنی 50 روزہ Extended Moving Average کے بالکل قریب گراوٹ کا شکار ہے یہ حرکاتی اوسط 134 ہر ہے

۔ اس سے نیچے اسکا بیئرش چینل ہے کیونکہ یہاں پر امریکی ڈالر اپنی تمام Moving Averages سے نیچے ہے۔ تاہم یہی وہ پوائنٹ ہے جہاں سے گذشتہ 4 ماہ کے دوران USDJPY دوبارہ اوپر کی طرف پیشقدمی کرتا رہا ہے۔ اس طرح یہ مضبوط ترین سپورٹ سمجھی جاتی ہے۔

14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اپنی Oversold پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے اور محض 14 کی سطح پر ہے۔ جس سے دوبارہ خریداری شروع ہونے کا امکان نظر آ رہا ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 40 فیصد Bullish اور 40 فیصد ہی Bearish اور 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) سپورٹ لیولز 134.10, 133.60. اور 133.20 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 135.10, 135.45 اور 135.80 ہیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button