USDJPY رواں ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

گذشتہ روز US PPI رپورٹ میں افراط زر کے بلند اعداد و شمار ریلیز ہونے پر USDJPY رواں ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔ فیڈرل ریزرو کے Inflation Guage کے ریلیز ہونے پر FOMC کی آئندہ میٹنگ میں پالیسی ریٹس میں جارحانہ اضافے کی توقعات پر امریکی ڈالر کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ خزانہ کے امریکی بانڈز کی Yields میں اضافہ ہوا۔ USDJPY رواں سال میں پہلی بار 134.60 سے اوپر آیا ہے۔ جاپانی ین کے دفاعی انداز اختیار کرنے کی دوسری بڑی وجہ بینک آف جاپان (BOJ) کے نامزد گورنر اور حکومت کی طرف سے مانیٹری پالیسی تبدیل کرنے کے اشارے ہیں۔ گذشتہ روز جاپانی وزیر خزانہ کی طرف سے حالات کے مطابق پالیسی ریٹس اختیار کرنے کا بیان دیا گیا جس سے US PPI Data ریلیز ہونے سے پہلے ہی جاپانی ین کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر 132 سے اوپر پہنچ گیا۔ جبکہ رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی فوریکس سیشن کے دوران جاپانی ین میں شدید فروخت کا رجحان رہا۔

ٹیکنیکی تجزیہ

جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر اپنی 21 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر آ گیا۔ تاہم یہ 100SMA کے 61.8 سے نیچے ہے جو کہ 137.76 پر ہے۔ اسکا 14 ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 62 پر ہے جو کہ اس سطح سے اوپر طلب (Demand) میں اضافے کو ظاہر کر رہی ہے۔ USDJPY کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Bullish اور 35 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز بھی Bullish ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 134.15, 133.80 اور 133.30 ہیں جبکہ اوپر کی طرف مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 134.80, 135.15 اور 135.75 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button