USDJPY میں بحالی، BOJ Summary of Opinion جاری کر دی گئی.

Japanese Authorities confirmed that there will be no Rate Hike in Normal Market conditions

BOJ Summary of Opinion جاری کئے جانے کے بعد USDJPY کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے. Japanese Authorities نے واضح کر دیا کہ اگر Japanese Yen کی قدر مستحکم اور Financial Markets کی صورتحال معمول پر رہی. تو Bank of Japan کی آئندہ میٹنگ میں Interest Rate برقرار رکھا جائیگا.

BOJ Summary of Opinion میں کیا بتایا گیا اور اسکے کیا اثرات مرتب ہوئے.

آج Bank of Japan  نے اپنی Summary of Opinion جاری کی ہے. جس سے اقتصادی صورتحال، Monetary Policy اور مستقبل کے اقتصادی منظرنامے پر بینک کی حالیہ سوچ اور نقطہ نظر کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس رپورٹ میں بینک کے گورنر اور دیگر اعلیٰ اہلکاروں کی رائے شامل  ہے. جو ملکی اور Global Economy پر اس کے اثرات کو اجاگر کرتی ہے۔

سمری میں واضح کیا گیا ہے کہ Japanese Economy میں سست روی کے باوجود، بینک نے Monetary Policy کو مستقبل میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ایسا معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا.

بینک کے پالیسی ساز اراکین کا کہنا ہے. کہ جاپان کی اقتصادی ترقی میں سست روی جاری ہے. خاص طور پر عالمی تجارتی تنازعات اور اندرونی طلب کی کمزوری کی وجہ سے. بینک نے اس بات پر زور دیا ہے. کہ پالیسی میں تسلسل کا فیصلہ معاشی استحکام  کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ  پالیسیاں معیشت کو مضبوط کرنے اور Headline Inflation مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔

BOJ  نے رپورٹ میں مستقبل کے اقتصادی حالات کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ عالمی  اقتصادی حالات میں بہتری ممکن ہے. لیکن جاپان کو اندرونی چیلنجز کا سامنا جاری رہے گا. بینک نے کہا ہے کہ وہ عالمی معیشت کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے گا. اور ضروری اقدامات کرے گا. تاکہ جاپان کی معیشت کو مستحکم بنایا جا سکے.

USDJPY کا تکنیکی جائزہ.

European Sessions کے دوران US Dollar میں مثبت رجحان نظر آیا۔ اس طرح یہ  North کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے .  اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 146 کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا ۔ 14 روزہ RSI وسطی نقطے  سے اوپر مثبت ریلی  جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.

USDJPY میں بحالی، BOJ Summary of Opinion جاری کر دی گئی.
USDJPY as on 8th August 2024

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button