یورو رواں سال کی بلند ترین سطح کے قریب ۔مثبت امریکی ڈیٹا جاری

یورو رواں سال کی بلند ترین سطح کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ توقعات سے مثبت امریکی ڈیٹا سے اس کے Bullish Momentum میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آج یورپی فاریکس سیشنز (EU FX Sessions) کے دوران EURUSD اپنی Gains کو وسعت دیتے ہوئے 1.0929 ہر آ گیا۔ جبکہ امریکی Weekly Jobless Claims کے مثبت اعداد و شمار سے کسی حد تک سپورٹ حاصل کرتے ہوئے امریکی ڈالر یورو کو 1.0900 کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) سے نیچے لانے میں کامیاب ہوا۔ تاہم یورپی کرنسی اسوقت بھی مثبت زون میں اسی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔

امریکی ڈیٹا اور برطانوی مانیٹری پالیسی

آج ہفتہ وار امریکی Jobless Claims Data جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران 1 لاکھ 91 ہزار بیروزگاری کے دعوے دائر کئے گئے جبکہ 1 لاکھ 97 ہزار کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اس طرح 4 ہفتوں کے Average Claims کی تعداد 1 لاکھ 96 ہزار 250 رہے۔ جبکہ گذشتہ ہفتے یہ اوسط 1 لاکھ 96 ہزار 500 تھے۔ U.S Bureau of Labor Statistics کے گذشتہ سروے میں بھی اتنے ہی اعداد و شمار کا تخمینہ تھا۔ اس طرح گذشتہ روز فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی کے اعلان سے شاکڈ امریکی ڈالر کو کسی حد تک ریلیف ملا۔ تاہم ڈالر انڈیکس میں حقیقی تیزی کے لئے اسے بڑے ٹریگر کی ضرورت ہے۔

برطانوی مانیٹری پالیسی کے اثرات

BOE نے شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد ۔ فیصلے کا اعلان بینک آف انگلینڈ کی مرکزی کمیٹی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ ملک میں پالیسی ریٹس 4.25 فیصد سالانہ کی سطح پر آ گئے ہیں۔

اجلاس کے بعد بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ساز کمیٹی نے CPI Report کے تشویشناک اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ حقائق اس سے زیادہ اضافے کا تقاضا کر رہے تھے تا کہ افراط زر کو کنٹرول کیا جا سکے تاہم عالمی بینکنگ بحران کی وجہ سے کیش ریٹس میں اضافے کی حد مقرر کی گئی۔

انکا کہنا تھا کہ معاشی حالات کے مطابق ریٹس بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اور سخت مانیٹری پالیسی کا نفاذ اسوقت تک جاری رہے گا جب تک انفلیشن کنٹرول نہ کر لی جائے۔ گورنر بیلے نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کا فیصلہ متفقہ تھا۔ اس سے قبل British CPI Data کے اجراء سے برطانوی پاؤنڈ کی طلب میں اضافہ ہوا تھا جس سے سرمایہ کاری کا رجحان یورو اور دیگر کرنسیز سے برطانوی پاؤنڈ کی طرف منتقل ہو گیا۔ یہی وجہ ہے کہ یورو کی طلب میں کسی حد تک کمی نظر آ رہی ہے۔ تاہم کسی بڑی گراوٹ کا امکان نہیں ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

ٹیکنیکی چارٹ کے مطابق آج یورپی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو اپنی بلند ترین سطح پر Gains کو وسعت دیتا ہوا نظر آیا۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو یورو رواں سال کی کم ترین سطح 1.0515 پر آ گیا تھا۔ آج یہ اپنی 20SMA کی بلش سطح کو عبور کر گیا۔

جبکہ دیگر تمام حرکاتی اوسط سے یہ پہلے ہی اوپر تھا۔ بعد ازاں امریکی ڈالر کی اسٹرینتھ سے یہ اسی سطح کے آس پاس ٹریڈ کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ لیول پر خریداری کا امکان ظاہر کر رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 40 فیصد Bullish اور 40 فیصد ہی بیئرش جبکہ 20 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔

قلیل المدتی بنیادوں پر 4 گھنٹوں کا ٹریڈنگ چارٹ محدود پیمانے پر اصلاح کی پیشگوئی کر رہا ہے۔ جبکہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسے Over bought ظاہر کر رہا ہے۔ اس طرح محدود پیمانے پر اصلاح (Correction) سے یہ دوبارہ اوپر کے لیولز عبور کرنے کے لئے درکار اسٹرینتھ جمع کر سکتا ہے

۔ 20 روزہ حرکاتی اوسط طویل المدتی Moving Averages اور اپنی اہم ترین Fibbonacci کی اوسط سے اوپر ہے۔ سپورٹ لیولز 1.0840, 1.0800 اور 1.0750 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0890, 1.0930 اور 1.0980 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button