USDJPY میں 154 سے اوپر تیزی ، BOJ کا Open Market Intervention سے گریز.
Japanese Yen lost ground as Oueda hesitated to start Bonds selling operations
USDJPY میں ١٥٤ثَی اوپر تیزی نظر آ رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ Governor Bank of Japan کی طرف سے بیانات کے باوجود Open Market Intervention سے گریز ہے . خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں US Dollar ایشیائی کرنسی کے خلاف تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے .
Open Market Intervention صرف بیانات تک محدود.
حالیہ عرصے کے دوران جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔ تاہم اس کے لئے Bank of Japan کی سپورٹ محض زبانی دعووں اور اعلانات تک محدود رہی۔ گورنر کازو اوئیڈا اور دیگر Japanese officials بھی اپنے بیانات میں موثر آپریشنز کا کہہ چکے ہیں۔ تاہم 150 کی ریڈ لائن عبور کرنے کے باوجود کوئی Monetary Action نظر نہیں آیا۔ یہاں تاک کہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 154 جبکہ پرطانوی پاؤنڈ 191 کے قریب پہنچ گئے۔
ادھر Japanese Finance Minister نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ گورنر کازو اویدہ پر زور دیں گے کہ Currency کو سپورٹ دینے کیلئے Bonds Selling Operation کا آغاز کریں . واضح رہے کہ آج US Dollar بینک کی مقرر کردہ ریڈ لائن سے اوپر 152 کے قریب آ گیا ہے.
Alternative Monetary Tools کی اہمیت.
Currency Value کنٹرول کرنے کے لئے Forex Market میں Bonds کی فروخت کو Open Market Intervention یا اوپن مارکیٹ مداخلت کہا جاتا ہے۔ اسے متبادل مانیٹری ٹولز تصور کیا جاتا ہے۔ یعنی اگر Central Bank Inflation کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rate نہ بڑھا رہا ہو تو یقینی طور پر ملکی کرنسی کا Foreign Exchange Rate نیچے آتا ہے۔
کوئی بھی سینٹرل بینک اسے ایک خاص حد تک استعمال کرتا ہے۔ کیونکہ فروخت کئے گئے بانڈز میچور ہونے پر انکا منافع بھی ادا کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپریشنز کیلئے شارٹ ٹرم کی بجائے لانگ ٹرم بانڈز استعمال کئے جاتے ہیں تا کہ انکا پرافٹ جلدی واجب الادا نہ ہو اور مانیٹری اتھارٹی کو اس سلسلے میں موقع مل سکے ۔
US Dollar میں Geopolitical Tensions کے باعث تیزی کی لہر.
دو روز قبل Iran کی طرف سے Israel پر حملے کے بعد ساری دنیا کی نظریں Israel کے ممکنہ جواب پر ہیں. عالمی رہنما Middle East میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لئے Israel سے کسی بھی جوابی کارروائی سے گریز کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادھر نتن یاہو کی سربراہی میں Israeli War Cabinet کا اجلاس گزشتہ روز بھی جاری رہا. اسی وجہ سے عالمی مارکیٹ کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں. جبکہ Risk Factor میں اضافے سے US Dollar کی طلب آسمان سے باتیں کر رہی ہے.
USDJPY کا تکنیکی تجزیہ.
Asian Sessions کے دوران US Dollar میں مثبت رجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ North کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . ۔ اس منظر نامے کے ساتھ یہ 154 کی نفسیاتی سطح کے قریب آ گیا ہے ۔ 14 روزہ RSI وسطی نقطے سے اوپر مثبت ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔