USDJPY میں تیزی، Governor BOJ کے Monetary Policy بارے بیانات.

Japanese Yen Tumbled after official statements on Uncertain Fiscal Policy

USDJPY میں حالیہ اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے پیچھے Governor BOJ کازو اوئیدا کے تازہ بیانات کارفرما ہیں۔ انہوں  نے پیر کے روز اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم ہر Policy Meeting میں دستیاب ڈیٹا اور عوامل کو مدنظر رکھ کر اپنی Monetary Policy کا فیصلہ کریں گے۔

Governor BOJ نے کیا کہا؟

  • انہوں نے کہا کہ ہم مختصر مدت کے FX Moves پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
  • ہر Policy Meeting میں یہ جانچیں گے. کہ FX Moves ہماری معیشت، قیمتوں کے تخمینے اور خطرات پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں۔
  • اگر ہم مناسب وقت پر Monetary Support کی ڈگری کو ایڈجسٹ نہیں کرتے. تو ہمیں تیزی سے Rates بڑھانے پر مجبور ہونا پڑ سکتا ہے۔

گورنر نے مزید وضاحت کی کہ Weak Yen کی وجہ سے درآمدات کی لاگت بڑھ رہی ہے. جس کا منفی اثر صارفین کی خریداری کی طاقت پر پڑتا ہے۔ تاہم، کمزور ین جاپانی Exports اور Inbound Tourism کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔

  • انہوں نے بتایا کہ جاپان کی Price Target پالیسی میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، خاص طور پر Service Price Developments کے ذریعے۔
  • اگر بہت زیادہ عرصے تک Real Interest Rate کم رکھی گئی تو Underlying Inflation 2% سے تجاوز کر سکتی ہے، جو معیشت کو مزید Interest Rate Hikes کی طرف لے جا سکتی ہے۔

Japanese Economy کی صورتحال.

جاپانی معیشت اس وقت کئی چیلنجز اور مواقع کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ Weak Yen کی وجہ سے جہاں درآمدات کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے، وہیں یہ صورت حال Exports اور Inbound Tourism کے لیے مثبت اثرات بھی لائی ہے۔

Bank Of Japan (BoJ) کے مطابق، جاپان میں قیمتوں میں اضافہ ہدف کے قریب پہنچ رہا ہے. خاص طور پر Service Prices میں ہونے والی پیش رفت کی وجہ سے۔ تاہم، گورنر نے خبردار کیا کہ اگر زیادہ دیر تک Real Interest Rates کم رکھے گئے تو افراط زر 2% سے بڑھ سکتا ہے، جس سے Interest Rate Hikes کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

USDJPY کا تکنیکی جائزہ.

European Sessions کے دوران US Dollar اپنی قدر بحال کرتا ہوا نظر آ رہا ہے  ۔ اس طرح جھکاؤ South کی جانب ہے  ۔ اس  منظر نامے کے ساتھ یہ 153 کی نفسیاتی سطح کے قریب  ٹریڈ کر رہا ہے ۔  14 روزہ RSI وسطی نقطے  سے اوپر اوور باٹ کنڈیشنز کو ظاہر کرتے ہوئے  Correction  جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.

USDJPY 18TH November 2024 during European Sessions
USDJPY 18TH November 2024 during European Sessions

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button