AUDUSD کی قدر میں بحالی۔ مثبت Australian Employment Report جاری

AUDUSD کی قدر میں بحالی کی لہر نظر آ رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ مثبت Australian Employment Report کا اجراء ہے آسٹریلوی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ ملک میں 64600 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 48500 کا تخمینہ تھا۔ جبکہ بیروزگاری کی شرح 3.5 فیصد رہی ہے۔ واضح رہے کہ مارکیٹ توقعات 3.6 فیصد تھیں۔ ڈیٹا کے مطابق کل وقتی ( Full Time) ملازمتوں میں 74900 کا اضافہ ہوا۔ جبکہ گذشتہ رپورٹ میں یہ تعداد منفی 43300 تھی۔ اسی کے برعکس گذشتہ ماہ جز وقتی ملازمتوں کی تعداد میں 10300 کی کمی واقع ہوئی۔

اگر اس کا تقابلہ جنوری 2023ء کے ساتھ کریں تو گذشتہ رپورٹ میں 31800 کا اضافہ ہوا تھا۔ متحرک شیمولیت (Active Participation) کی شرح 66.6 فیصد رہی جبکہ اتنی ہی پیشگوئی کی گئی تھی۔ یہ رپورٹ توقعات سے بہت زیادہ مثبت رہی ہے جس کے اثرات آسٹریلوی معیشت اور معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوں گی۔ گذشتہ ماہ کی نسبت لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد گرواٹ کے شکار آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں بحالی نظر آ رہی ہے۔ AUDUSD جو کہ 0.6600 سے نیچے آ گیا تھا دوبارہ 0.6640 پر آ گیا ہے۔ رپورٹ کے بعد ایشیائی فوریکس سیشن میں Aussie ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

ایشیائی سیشنز کے دوران آسٹریلیئن ڈالر 0.6640 پر آ گیا۔ جو کہ اس سے قبل 0.6588 کی کم ترین سطح پر گراوٹ کا شکار تھا۔ اگر آج کے ٹریڈنگ سیشن کا جائزہ لیں تو اوپر کی طرف 0.6700 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) اور 0.6765 کی دو رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں عبور کر کے یہ دوبارہ اپنے Bullish زون میں داخل ہو سکتا ہے۔ جبکہ نیچے کی طرف 0.6560 بریک ہونے پر Bearish چینل کا آغاز ہو جائے گا جہاں پیدا ہونیوالا دباؤ اسے مزید نیچے کی طرف 0.6500 پر دھکیل سکتا ہے۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس اسوقت بھی 30 کے قریب ہے جو کہ Over Sold ایریا سے خاصا نیچے ہے۔ یہاں سے اوپر کی طرف ایک ریلی کا امکان ہے۔

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کے مواقع ظاہر کر رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز 29 فیصد Bullish اور 43 فیصد بیئرش جبکہ 28 فیصد Sideways ہیں اس طرح رواں ہفتے کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی بیئرش ہے۔ تاہم 0.6670 سے اوپر اسکی ٹرینڈ لائن تبدیل ہو جائے گی اور طویل المدتی مومینٹم 67 فیصد سے زائد Bullish ہے۔ جس سے آنیوالے دنوں میں بڑی بلش ریلی کا امکان ہے۔ سپورٹ لیولز 0.6580, 0.6530 اور 0.6500 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6635, 0.6695 اور 0.6720 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button