آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی، امریکہ چین تناؤ میں اضافہ

آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ امریکہ چین تناؤ میں اضافہ اور NFP کے اثرات ہیں۔ AUDUSD آج 0.6650 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ چینی مسلح افواج کی طرف سے تائیوان جزیرے کے محاصرے کے بعد امریکہ کے ساتھ تنازعے میں اضافہ ہوا ہے۔

بنیادی جائزہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر میں مسلسل تیسرے دن گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ مارچ کی ابتداء سے AUDUSD نے اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کرنا شروع کر دی تھی۔ کماڈٹیز کی گرتی ہوئی قدر سے Aussie ڈالر پر دباؤ آنا شروع ہوا۔ تاہم چینی مارکیٹس میں سرگرمیاں بحال ہونے سے اسے سپورٹ ملی۔ گذشتہ ہفتے ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) نے Financial Stability Review جاری کیا جس میں نوٹ کیا گیا کہ اتھارٹیز معاشی اداروں کا معمول سے زیادہ محتاط انداز میں جائزہ لے رہی ہیں تا کہ عالمی بینکنگ بحران کے آسٹریلوی معیشت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں حکمت عملی اپنائی جا سکے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مرکزی بینک 2 مئی کو ہونیوالی اپنی آئندہ میٹنگ تک میکرو اکنامک ڈیٹا اور مالیاتی دباؤ کا مشاہدہ جاری رکھے گا۔

جمعے کے روز جاری ہونیوالی U.S Non Farm Payroll Report کے بعد امریکی ڈالر جارحانہ انداز اختیار کر گیا۔ رپورٹ کے اعداد و شمار توقعات سے منفی رہے۔ جس سے لیبر مارکیٹ پر افراط زر کے منفی اثرات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ لیبر رپورٹ کے بعد فیڈرل ریزرو کو ٹرمینل ریٹس میں زیادہ اضافے کی توقع پیدا ہوئی ہے جس سے امریکی ڈالر کو اسٹرینتھ حاصل ہوئی۔ بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2023ء میں 2 لاکھ 36 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار کی توقع تھی۔

رواں ہفتے امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI), پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) اور ریٹیل سیلز ڈیٹا جاری ہونیوالے ہیں۔ جس کی وجہ سے نیچے کی طرف B8as جاری رہ سکتا ہے۔ تاہم معاشی رپورٹس جاری ہونے کے بعد آسٹریلیئن ڈالر ایک واضح سمت اختیار کر لے گا

ٹیکنیکی تجزیہ

آسٹریلیئن ڈالر کا ڈیلی چارٹ اس کی قدر 20SMA کے قریب کمی کے باوجود Bullish Zone میں ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم مناسب اسٹرینتھ کیلئے اسے 0.6700 سے اوپر جانا ہو گا۔ 4 گھنٹوں کے چارٹ پر ٹیکنیکی انڈیکیٹرز نیچے کی طرف اہم ترین Moving Averages دے نیچے ہے۔ 0.6660 کی سپورٹ بریک ہونے سے مزید نیچے کے لیولز کی طرف گراوٹ نظر آ سکتی ہے۔

اسکے سپورٹ لیولز 0.6650, 0.6625 اور 0.6600 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6720, 0.6745 اور 0.6795 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button