آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں اضافہ، مثبت CPI Report کا اجراء

آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ Australian CPI Report کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار کا اجراء ہے۔ ایشیائی فاریکس سیشنز (Asian FX Sessions) کے دوران AUDUSD دوبارہ 0.6700 سے اوپر بحال ہوا۔ Aussie Dollar کی طلب (Demand) میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

توقعات سے مثبت کنزیومر پرائس انڈیکس

فروری 2023ء کی آسٹریلیئن کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ شماریات کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ ملک میں سالانہ افراط زر (Inflation) کی شرح 6.8 فیصد رہی۔ اس سے قبل 7.1 فیصد کی پیشگوئی جاری کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سبزیوں، پھلوں اور ذرائع توانائی (Energy Resources) کی قیمتوں میں 6.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جبکہ رپورٹ میں 7.55. فیصد انفلیشن ریکارڈ کی گئی تھی۔ حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی سطح 1.7 فیصد رہی جسکی توقع 2 فیصد کے قریب تھی۔ گذشتہ ماہ کے برعکس یہ اعداد و شمار انتہائی مثبت رہے ہیں۔ تاہم اسکے بعد ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کی آئندہ میٹنگ میں پالیسی ریٹس میں کم اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

خلاف توقع شرح سود میں کم اضافے کی پیشنگوئیوں کے باوجود اپنے امریکی حریف کے مقابلے میں آسٹریلوی کرنسی (AUDUSD) کی طلب میں اضافہ ہوا۔ جو کہ مارکیٹ کے غیر متوقع موڈ کی علامت ہے۔ اسکے علاوہ امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے اہم پالیسی ساز اہم ترین ممبران کی شیڈولڈ تقاریر کے پیش نظر ڈالر دباؤ میں نظر آ رہا ہے کیونکہ عالمی بینکنگ بحران کے بعد فیڈرل ریزرو کی آئندہ حکمت عملی ابھی تک غیر واضح ہے جس سے عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں بھی محتاط انداز نظر آ رہا ہے۔

آسٹریلیئن ڈالر کا ٹیکنیکی جائزہ

ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو AUDUSD ایشیائی سیشنز کے دوران دوسری بار 0.6700 کا نفسیاتی ہدف عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسوقت یہ 20SMA سے اوپر موجود ہے جو کی Bulls کی فیورٹ ٹرینڈ لائن ہے۔ گذشتہ روز یورپی سیشنز میں گراوٹ کے باوجود یہ اپنے بنیادی سپورٹ لیول 0.6630 کو قائم رکھنے میں کامیاب رہا۔ جو کہ مارچ کی کم ترین سطح 0.6625 سے اوپر کا لیول ہے۔ کل کے امریکی سیشنز میں بھی Aussie ڈالر اپنی 200SMA کی نیوٹرل سطح 0.6755 سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔

آج آسٹریلیئن سیشنز میں ملے جلے انداز سے آغاز کرنیوالے آسٹریلیئن ڈالر کو ایشیائی مارکیٹس سے زبردست سپورٹ ملی اور بحالی کی ریلی وسعت اختیار کر گئی۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز موجودہ رجحان کو 43 فیصد Bullish اور 43 فیصد بیئرش جبکہ 14 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔

یہاں سے اوپر سائیڈ لائن بلز ریلی کا آغاز کر سکتے ہیں۔ سپورٹ لیولز 0.6690, 0.6660 اور 0.6630 ہیں۔ تیسرا سپورٹ لیول بریک ہونے پر آسٹریلیئن ڈالر رواں ماہ کی کم ترین سطح پر بیئرش چینل اختیار کر لے گا۔

مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6725, 0.6755 اور 0.6780 ہیں۔ دوسری مزاحمت سے اس کے لئے اوپر کے لیولز کا دروازہ کھل جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button