یورو کی قدر میں کمی، مایوس کن EU Retail Sales Report

یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ مایوس کن EU Retail Sales Report کا اجراء ہے۔ یورپی فوریکس سیشن (EU FX Session) کے دوران یورو بیک فٹ پر نظر آ رہا ہے۔ یورپی ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2023ء کے دوران ریٹیل سیلز 0.3 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 1.0 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

ریٹیل سیلز رپورٹ کی تفصیلات

پبلش کئے گئے ڈیٹا کے مطابق فوڈ کی ریٹیل ٹریڈ میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔ ڈرنکس اور تمباکو کی سیلز گذشتہ ماہ کی نسبت 1.5 فیصد زیادہ ہوئی۔تاہم آٹو موٹیو فیولز میں 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ان سب پر اثر انداز ہونیوالا پہلو حقیقی افراط زر (Core Inflation) ہے۔ جس کی وجہ سے فوڈ کی ریٹیل سیلز سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کم رہی۔ جبکہ نان فوڈ پروڈکٹس کی ریڈنگ 1.0 فیصد کم رہی۔

اگر سالانہ ڈیٹا کا تقابلہ گذشتہ رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو دسمبر 2022ء میں منفی 2.8 فیصد کم رہی۔

یورو زون کی Sentix Investor Confidence رپورٹ۔

ریٹیل سیلز رپورٹ کے علاوہ یورو کے مومینٹم پر اثر انداز ہونیوالا دوسرا ڈیٹا Sentix Investor Confidence سروے ہے۔ جس کے مطابق رواں ماہ کے دوران سرمایہ کاروں کا اعتماد منفی 11.1 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل منفی 0.6 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا۔ آج جاری ہونیوالی رپورٹ گذشتہ ماہ کے دوران سب سے کمزور ریڈنگ ہے۔ گذشتہ ماہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی شرح منفی 10.0 رہی۔ اس طرح یہ ڈیٹا یورپی معیشت پر افراط زر (Inflation) کے منفی اثرات ظاہر کر رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج EURUSD منفی عمل انگیز (Catalyst) کی وجہ سے منفی سمت اختیار کر گیا۔ اسوقت یہ 1.0660 کی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی اعتبار سے یورپی کرنسی نیوٹرل ہے۔ اگر آج صبح سے اسکے ٹریڈنگ چارٹ کا جائزہ لیں تو اسکے اسکی 20SMA کے قریب شدید فروخت شروع ہو جاتی ہے جس سے یہ دوبارہ محدود رینج میں واپس آ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ 20 دنوں کی Moving Average سے نیچے بیئرش دباؤ اور Descending Channel کا ایریا ہے۔ تاہم 1.0660 اسکی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) کے علاوہ 100SMA بھی ہے جس سے اوپر کے لیولز پر جانے کیلئے مطلوبہ اسٹرینتھ مہیا کرتے ہیں۔ 1.0515 اسکی 2022ء Fibbonacci Retracement ہے۔ یہاں یورو اپنی Directional Strength کھو دیتا ہے۔

گذشتہ 4 گھنٹوں کے دوران یورو اپنی قدرے بلش 20SMA اور بیئرش 100SMA کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار ہے جو کہ چارٹ پر جنوب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 55 پر ہے جو کہ اسکے Oversold ایریا سے اوپر ہے۔ یعنی یہاں پر اسے اچھی خریداری مل سکتی ہے۔ بھرپور ریلی کے لئے اسے 1.0700 کا نفسیاتی ہدف عبور کرنا ہو گا۔

یورو کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 20 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 50 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں ۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی نیوٹرل ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1.0610, 1.0560 اور 1.0515 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0660, 1.0770 اور 1.0745 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button