یورو دو ماہ کی بلند ترین سطح پر، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

یورو دو ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونیوالی ISM Manufacturing PMI کے توقعات کے برعکس اعداد و شمار سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ واقع ہوئی۔ اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی ڈالر میں گذشتہ روز سے زبردست فروخت جاری ہے جس سے اس کے مقابلے میں یورو (EURUSD) 1.0950 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی کی ایک اور بڑی وجہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں رسک فیکٹر کم ہونے سے آنیوالی بحالی کی لہر ہے۔ جس سے سرمایہ کار ان کی طرف منتقل ہو گئے ہیں

سروے رپورٹ کا جائزہ

انسٹیٹوٹ آف سپلائی مینیجمنٹ (ISM) کے جاری کردہ سروے میں صنعتی پیداواری انڈیکس 46.3 فیصد رہا۔ جبکہ ابتدائی رپورٹ میں یہ سطح 47.3 فیصد تھی۔ تفصیلات کے مطابق نئے آرڈرز کا انڈیکس 44.3 فیصد آیا ہے۔ جبکہ 47.0 کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ روزگار کا انڈیکس (Employment Index) 49.1 سے کم ہو کر 46.9 پر آ گیا۔ حتمی اعداد و شمار میں قیمتوں کا انڈیکس (Prices Paid Index) 49.2 پر آ گیا۔ جسکا تخمینہ 53.8 تھا۔

سروے جاری کرنیوالی کمیٹی نے اپنے تاثرات میں لکھا ہے کہ 2023ء کے پہلے کوارٹر میں معاشی سرگرمیاں گذشتہ سال کے آخری کوارٹر کی نسبت بتدریج بحال ہو رہی ہیں۔ لیکن Prices Paid Index اور Employment Index میں موجود تضاد ابھی بھی افراط زر کے غیر معمولی دباؤ اور عدم استحکام کو ظاہر کر رہا ہے۔

کہا جا سکتا ہے کہ رواں سال یہ معاشی اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے اور فیڈرل ریزرو کے لیے رسد کے عدم توازن کو معمول پر رکھنے کیلئے ٹرمینل ریٹس بارے فیصلہ خاصا مشکل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے اعداد و شمار سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں پالیسی ریٹس کے جارحانہ اضافے کا امکان کم ہوا ہے۔ رسک فیکٹر میں کمی سے یورو جارحانہ انداز اختیار کر گیا ہے۔

یورو کا ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو Bullish ہے۔ ڈیلی چارٹ کے مطابق اسکا رخ شمال کی جانب ہے۔ جو کہ اچھی طرح مثبت زون میں کئی ہفتوں کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 61 کے قریب ہے۔ جو کہ Bullish Rally کی محدود پیمانے پر اصلاح (Correction) کا امکان ظاہر کر ریا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کی حتمی اعداد و شمار کے مطابق EURUSD اپنی تمام Moving Averages سے اوپر ہے جبکہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی 1.0745 کی سطح پر خاصی نیچے ہے۔

اگر آئندہ چار گھنٹوں کے مومینٹم انڈیکیٹرز کا جائزہ لیں تو یورو 40 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 40 فیصد Sideways طرز عمل کا امکانات کی نشاندہی کر رہا ہے اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) مکمل طور پر نیوٹرل ہے۔ جس سے محدود پیمانے پر اصلاح کے چانسز موجود ہیں۔ سپورٹ لیولز 1.0880, 1.0830 اور 1.0790 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0940, 1.0985 اور 1.1020 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button