ایشیائی اسٹاکس میں منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں وال اسٹریٹ میں عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں گراوٹ اور آج کی متوقع امریکی CPI رپورٹ کا انتظار اور امریکی وسط مدتی انتخابات (U.S Mid Term Elections) کے نتائج کی غیر واضح صورتحال کے علاوہ چینی معیشت کی شرح نمو (Growth Rate) میں کمی کا تخمینہ ہے۔ آج Shinghai Composite آج 13 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3034 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف Nikkei225 انڈیکس بھی 270 پوائنٹس کم ہو کر 27700 کی نفسیاتی سپورٹ سے نیچے 27446 پر آ گیا ہے۔اگر HangSeng کا جائزہ لیں تو یہاں بھی مسلسل چوتھے دن گراوٹ نظر آ رہی ہے اور انڈیکس 309 پوائنٹس کم ہو کر 16048 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 16138 سے ہوا۔ یہی اس کی بلند ترین سطح تھی اور اسکا کم ترین لیول 15945 رہا ہے۔ مارکیٹ میں آج سرمایہ کاری کا حجم 1 ارب 71 کروڑ ڈالر سے زائد رہا ہے۔

جزیرہ نما کوریا میں شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کے بعد جنوبی کوریائی اسٹاک Kospi میں بھی مندی کا رجحان ہے۔ 22 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2402 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI) 10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3176 پر ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ ایشیاء کا بینچ مارک انڈیکس CNBC100 آج 122 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 11091 پر آگے بڑھ رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے TSec50 کا جو کہ 135 پوائنٹس عدم استحکام کی شکار کے ساتھ 13503 کی سطح پر آ گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button