GBPJPY میں مندی ، بینک آف جاپان کی طرف سے بیانات۔

Yields Cuve Control پر مرکزی بینک کا موثر کنٹرول

GBPJPY میں مندی کا رجحان ہے۔ گذشتہ روز بینک آف جاپان کی طرف سے آنیوالے بیانات اور موثر Yields Curves Control کی وجہ سے مضبوط برطانوی پاؤنڈ ایشیائی کرنسی کے خلاف بیک فٹ پر آ گیا ہے۔

بینک آف جاپان کی حکمت عملی اور GBPJPY پر اثرات

گذشتہ روز بینک آف جاپان کی طرف سے Yields Curve Control کیلئے اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کو آن ٹیبل آپشن قرار دیئے جانے کے بعد سے جاپانی ین اپنی قدر بحال کرنے میں کامیاب رہا۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر تمام عالمی کرنسیز بشمول برطانوی پاؤنڈ  دفاعی انداز اختیار کر گئے ہیں۔

bank of japan issued press release

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جبکہ مثبت معاشی رپورٹس کے بعد GBPJPY کے بعد برطانوی پاؤنڈ جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے جاپانی ین کے خلاف 2021ء کے بعد دو سال کی بلند ترین سطح پر آ گیا تھا۔

بینک آف جاپان مانیٹری پالیسی کا اعلان جمعے کے روز کرے گا۔ مارکیٹ پلیئرز اسے انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ کیونکہ جب عالمی سطح پر دیگر سینٹرل بینکس Headline Inflation کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rates میں اضافہ کر رہے تھے۔ اسوقت جاپانی مانیٹری پالیسی مزید نرم کی جا رہی تھی۔ جس سے جاپانی Growth Rate تو G20 ممالک میں ناقابل شکست رہا تاہم ین کمزور ترین فوریکس اثاثے کے طور پر سامنے آیا۔ معاشی ماہرین آج مانیٹری پالیسی میں ایک سرپرائز کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

سرمایہ کاروں اسی کنفیوژن کے شکار ہیں کہ کیا کازو اوئیڈا اب سخت مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے جبکہ باقی سینٹرل اتھارٹیز بتدریج Rate Hike Program معطل کر رہی ہیں مزید برآں Yields Curve Control کیسے حاصل کیا جائے گا۔

ٹیکنیکی جائزہ

ڈیلی چارٹ پر جاپانی ین کے خلاف برطانوی پاؤنڈ  178 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جو کہ اسکی 20 روزہ Moving Average سے نیچے ہے۔ جبکہ یہ 100 اور 200 روزہ اوسط سے اوپر ہے۔ اسکا موجودہ جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔

GBPUSD AFTER statement from Bank of Japan

اسکے سپورٹ لیولز 178.20 , 177.80 اور 177.30 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 178.20 178.60 اور 178.90 ہیں۔ پہلی سپورٹ بریک ہونے پر یہ بیئرش چینل اختیار کر لے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button