گولڈ کی قدر میں کمی ، حماس اسرائیل تنازعے کے سبب مارکیٹس کا محتاط انداز
سنہری دھات دو رواں ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب اتر چڑھاؤ کی شکار.
گولڈ کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے . مشرق وسطیٰ میں حماس اسرائیل تنازعے کی وجہ سے مارکیٹ پلیئرز محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .
مشرق وسطیٰ کی صورتحال گولڈ کی قدر پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے .؟
عالمی مارکیٹس میں عرب اسرائیل تنازعے کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ آج اسرائیل نے اپنے تجفظ کیلئے تمام عرب ممالک کو بھرہور جنگ کی دھمکی دی ہے۔ ادھر ایرانی حمائت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ ایران صدر ابراہیم رئیسی ، ترک صدر طیب اردگان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونیوالے رابطوں میں غزہ کی مظلوم شہری آبادی کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔ تینوں لیڈروں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ فلسطینی عوام کی دنیا کے ہر فورم پر اخلاقی اور سفارتی حمائت جاری رکھی جائے گی۔
دوسری طرف اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ ٹومر بار نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ پانچ روز کے دوران غزہ شہر پر 9 ہزار سے زائد بم پھینکے گئے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک کاروائی جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ انکا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے دورے اور پریس کانفرنس کے بعد سامنے آیا۔ وائٹ ہاؤس نے ایک مرتبہ پھر صیہونی ریاست کے دفاع میں کسی بھی حد تک جانے کا اعلان کیا ہے .
سنہری دھات رواں ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب
جنگ کے وسعت اختیار کرنے کا خطرہ مارکیٹ موڈ کو محتاط کئے ہوئے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گولڈ سمیت تمام ٹریڈنگ اثاثے بغیر سمت کے ٹریڈ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ حالانکہ اختتام ہفتہ پر سنہری دھات میں آنے والی تیزی آج کے ایشیائی سیشن تک رواں ماہ کی بلند ترین سطح 1930 کے قریب پہنچ گیا . جنگ کے وسعت اختیار کرنے کے خوف اور سویز کنال کی اہم ترین سپلائی لائن کتنے کے اندیشے سے سرمایہ کار ڈالر اور کرنسیز کی بجائے دھاتوں میں خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں .
تکنیکی تجزیہ .
گولڈ گزشتہ 12 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بھی بلش ہے . اس اعتباز سے یہاں پر محدود پیمانے پر اصلاح کا امکان موجود ہے . یہاں سے اوپر اہم مزاحمتی حد 1934 ہے . جسے عبور کرنے پر اس کے لئے 1950 اور 1970 کے لئے دروازہ اوپن ہو جائیگا . جبکہ نیچے کی طرف 1914 کی سپورٹ بریک ہونے پر یہ دوبارہ 1885 کی طرف چلا جائے گا .
آج کا محور 1924 ہے . جبکہ امریکی سیشن کے دوران 1930 سے اوپر ہونے والی کلوزنگ سے بلش منظر نامہ آنیوالے سیشنز میں بھی جاری رہ سکتا ہے . اس کے سپورٹ لیولز 1914 ، 1904 اور 1894 جبکہ مزاحمتی حدیں 1934 ، 1944 اور 1954 ہیں .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔