WTI Crude Oil کی قدر 80 ڈالرز پر مستحکم ، OPEC Production Cut اور Ceasefire کیلئے مذاکرات
Saudi Arabia and Russia agreed to extend Production for next three months. Crude Oil Rallied
WTI Crude Oil کی قدر 80 ڈالرز پر مستحکم نظر آ رہی ہے ، جس کی بنیادی وجوہات OPEC Production Cut اور Ceasefire کیلئے مذاکرات ہیں . واضح رہے کہ گزشتہ روز Saudi Arabia اور Russia نے آئندہ تین ماہ کیلئے پیداوار میں 20 لاکھ بیرلز کمی میں توسیع کا اعلان کیا تھا .
OPEC Production Cut پر بالآخر اتفاق ، WTI Crude Oil کی قیمت میں اضافہ.
گزشتہ رات Saudi Arabia کی زیر سرپرستی تیل پید کرنیوالے ممالک کی تنظیم OPEC کی طرف سے باقاعدہ طور پر تصدیق کر دی گئی ہے کہ پیداوار میں کمی اگلے کوارٹر تک جاری رکھی جائیگی . اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ دسمبر 2023 کے اجلاس میں اس معاملے پر تیل پیدا کرنے والے دو اہم ممالک Saudi Arabia اور United Arab Emirates کے درمیان اس مسئلے پر اختلافات سامنے آئے تھے .
ریاض حکومت United States کی طرف سے دباؤ کے باوجود یومیہ 20 لاکھ بیرل کی کمی کا اعلان کر چکی ہے . جو کہ رواں برس جون تک جاری رہے گا . تاہم اس کا اہم اتحادی UAE مارچ کے بعد پیداوار بڑھانا چاہتا تھا . تاہم Abu Dhabi سے جاری کئے جانیوالے تازہ ترین اعلان میں تصدیق کر دی گئی ہے کہ پیداوار میں کمی پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسے دوسرے کوارٹر کے آخر تک جاری رکھا جائیگا.
Middle East میں Ceasefire کیلئے مذاکرات آج سے بحال.
US President جو بائیڈن کو امید ہے کہ Israel اور Hamas کے درمیان رواں ہفتے چھ ہفتوں کیلئے Ceasefire ہو جائے گی۔ ان کا یہ بیان خلیجی ریاست Qatar میں فریقین کے نمائندوں میں جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت کی اطلاعات کے درمیان آیا ہے. بتاتے چلیں کہ صیہونی ریاست کی طرف سے باضابطه طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ مذاکرات آج سے دوبارہ شروع ہو جائینگے
آج US Vice President کملا ہیرس سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ Hamas کو خطے میں امن کیلئے اسرائیلی شرطیں قبول کر لینی چاہییں. اس سے قبل صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو نیویارک میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں امید ہے کہ اگلے پیر تک وہ Ceasefire دیکھیں گے.
ان سے پوچھا گیا تھا کہ انہیں Israel اور Hamas کے درمیان Ceasefire Agreement کی کب تک امید ہے۔ اس پر انہوں نے کہا،ہم قریب ہیں۔ لیکن ہم وہاں تک ابھی نہیں پہنچے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق ممکنہ معاہدے میں اسرائیلی جیلوں میں قید Palestinian Prisoners کی رہائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ US Foreign Office کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حماس اس نئے مجوزہ معاہدے کو قبول کرے گا یا نہیں.
ان خبروں کے سامنے آنے اور Middle East میں قیام امن کی توقعات پر سرمایہ کاروں میں خرید داری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جس سے US Bonds Yields میں گراوٹ جبکہ Crude Oil کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .
مارکیٹ کی صورتحال.
Asian Sessions کےآغاز پر WTI Crude oil مثبت منظرنامہ اختیار کئے ہوئے ہے . اسوقت یہ 80 ڈالرز فی بیرلز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .
دوسری طرف Brent Oil بھی آج 84 ڈالرز کے قریب آ گیا ہے۔ معاشی ماہرین آنے والے دنوں میں ملا جلا رجحان جاری رہنے کی توقع کر رہے ہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔