گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ، جیو پولیٹیکل خطرات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز .

سنہری دھات کسی حد تک بحالی کے بعد 2000 ڈالرز سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے . 

گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ جاری ہے . مشرق وسطیٰ جنگ میں وسعت اور ایرانی حمایت یافتہ یمنی باغیوں کے گروپ کی طرف سے جنوبی اسرائیل پر ڈرون حملے سے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . ادھر امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے واضح کیا ہے ہے کہ امریکی افواج اسرائیل کو صرف تکنیکی سپورٹ مہیا کریں گی اور کسی قسم کی زمینی کاروائی میں شریک نہیں ہوں گی . 

جیو پولیٹیکل صورتحال گولڈ کی قدر پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے . ؟

مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ کار وسعت اختیار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . آج جنوبی اسرائیل پر نامعلوم سمت سے ہونے والے ڈرون حملے کی ذمّہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے قبول کر لی ہے . جس کے بعد صیہونی ریاست کی طرف سے شدید ردعمل کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے .

امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی افواج کی خطے میں موجودگی سیکورٹی تحفظات کی وجہ سے ہے  ، تا کہ دیگر علاقائی طاقتیں جنگ کا حصہ بننے سے گریز کریں . انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کی زندگیوں کو بھی اسرائیلی شہریوں کی طرح قیمتی سمجھتا ہے  اور انکے لئے وہی حقوق چاہتا ہے جو اسرایلوں کو حاصل ہیں .

ایرانی حمایت یافتہ گروپ حزب الله نے جنوبی لبنان سے اسرائیل کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا اعلان کیا ہے . جنگ کا دائرہ پھیلنے کے ساتھ دیگر عالمی طاقتوں کی مداخلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے غزہ جنگ میں معصوم شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات پر زور دیا ہے

عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار دیگر ٹریڈنگ اثاثوں کی نسبت محفوظ سمجھی جانے والی دھاتوں بالخصوص گولڈ میں خرید داری کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اکتوبر کے آغاز سے لے کر اب تک سنہری دھات اپنی کم ترین سطح سے دوبارہ اوپر بحال ہونے میں کامیاب ہوئی ہے .

مشرق وسطیٰ کی جنگ گولڈ کی قدر پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے . ؟

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا گزشتہ روز صیہونی افواج نے غزہ میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے. یہی وجہ ہے کہ عالمی  مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں . تاہم دیگر ٹریڈنگ اثاثوں کی نسبت سنہری دھات کو محفوظ قرار دیا جا رہا ہے . کیونکہ پچھلے بیس ٹریڈنگ سیشنز کے دوران اس کی قدر میں 1 سو 85 ڈالرز کی بحالی ہوئی ہے .

مشرق وسطیٰ کے حالات دنیا کو یوکرین کے بعد ایک نئے بحران میں مبتلا کر سکتے ہے .کیونکہ اس خطے کے سپلائی روٹس آبنائے ہرمز سے لے کر سویز کینال تک یورپ کی 80 فیصد لاجسٹک لائن کو کنٹرول کرتے ہیں . بالخصوص روس کی طرف سے تیل و گیس کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد اس کا خلیج فارس اور افریقی ممالک پر انحصار بڑھ گیا ہے .

اگر خطّے میں تصادم کی صورتحال برقرار رہی یا اس جنگ وسعت اختیار کر گئی اور عرب ممالک کسی معاشی بائیکاٹ کی طرف چلے گئے  تو یورپی زون میں توانائی کا بحران کساد بازاری کی شکل اختیار کر سکتا ہے . جس کے بعد عالمی مالیاتی نظام بھی مفلوج ہونے کا امکان موجود ہے . گزشتہ روز ایران نے ایک  مرتبہ پھر  آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے.

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے گولڈ اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے  . جبکہ 2000 ڈالرز کی نفسیاتی سطح کے قریب  اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ بھی حاصل کر لی ہے .امریکی سیشنز کے دوران گولڈ کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ ریلٹو اسٹرینتھ انڈیکس اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ مثبت سمت میں پیشقدمی کی نشاندہی کر رہا ہے.

گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ ، جیو پولیٹیکل خطرات کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا محتاط انداز .

اسوقت یہ 1994 کی سطح کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے .  موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1994 ، 1984 اور 1974 جبکہ مزاحمتی حدیں 2004 ، 2014 اور 2024 ہیں .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button