گولڈ کی قدر میں کمی ، US Bonds Yields میں تیزی

سنہری دھات امریکی ڈالر انڈیکس میں بحالی کے بعد 1925 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے 

گولڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جسکی بڑی واضح اٹالین بنکنگ بحران کے حل ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں 4 فیصد سالانہ کی سطح پر ہونیوالی بحالی ہے .

گولڈ کی قدر میں کمی . لیکن وجوہات کیا ہیں ؟

گزشتہ روز سے سنہری دھات 1930 سے اوپر بحالی کی جدوجہد کر رہا تھا . اٹالین بنکنگ بحران کے سبب مارکیٹ میں والیوم خاصا کم تھا اور سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے تھے . چونکہ امریکی ڈالر عالمی نظام زر کی مرکزی اکائی ہے. اس لئے اس معاملے کا وزن بھی اسی پر تھا . ملتی نیشنل بنکوں سے اخراج سرمایہ سے ڈالر دفاعی انداز اختیار کے ہوۓ تھا . لیکن آج یورپی سیشنز میں صورتحال بدل گئی ،

اطالوی حکومت نے چند روز قبل عائد کیا جانیوالے ٹیکسز واپس لینے کا اعلان کر دیا جس سے امریکی ڈالر انڈیکس میں بحالی کی لہر نظر آئ. جبکہ اس کے مقابلے میں کموڈیٹیز اور دیگر اثاثوں کی طلب میں واضح کمی نوٹ کی گئی

اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ اطالوی بنکنگ بحران کو مارچ میں آنیوالے اس لیکویڈیٹی کرائسز سے تشبیہ دی جا رہی تھی جس کا آغاز امریکی ریاست کیلی فورنیا کے تین ملٹی نیشنل بنکوں کے دیوالیہ ہونے سے ہوا تھا اور اس کی لپیٹ میں دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ CREDIT Suisse Bank بھی آ گیا تھا.خیال رہے کہ اس معاملے نے سوشل میڈیا پر پھینلے والی افواہوں کے بعد سنگین شکل اختیار کر لی تھی .

چینی تفریط زر کا خطرہ

آج جاری ہونیوالی چائنیز کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں Deflation یعنی تفریط زر کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے. جسے  عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار ایک بڑے رسک فیکٹر کے طور پر دیکھ رہے ہیں . خیال رہے کہ چین گولڈ کے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے اور حالیہ دنوں میں اس نے 40 ارب ڈالر کے فارن ایکسچینج ریزروز کو گولڈ میں تبدیل کیا ہے تا کہ برکس کی مشترکہ کرنسی کو عملی شکل دی جا سکے.

تکنیکی تجزیہ

تکنیکی اعتبار سے 1920  کی اہم ترین سپورٹ کو ٹیسٹ کرنے کے بعد گولڈ 1925 کی سطح پر اوپر کی طرف اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم زیادہ تر بلز کے سائیڈ لائن ہونے سے اسکی ریلی خاصی کمزور ہے . اسکا تکنیکی منظر نامہ اسوقت نیوٹرل دکھائی دے رہا ہے اور یہ اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے ہے .

گولڈ کی قدر میں کمی ، US Bonds Yields میں تیزی

اگر اس کے سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو 1020 . 1905 اور 1890 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1934 ، 1944 اور 1945 ہیں. تیسری سپورٹ بریک ہونے پر یہ اپنا بیرش چینل اختیار کر لے گا جسکا آخری پواینٹ 1865 ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button